عزاداری پر قدغن اور عزاداروں پرمقدمات کےخلاف ایم ڈبلیوایم کا پنجاب اسمبلی پر احتجاج کا اعلان

22 مارچ 2021

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے پنجاب میں عزاداران و عزاداری کے تحفظ اور پنجاب پولیس کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ احتجاج کا فیصلہ صوبائی و مرکزی رہنماؤں کے اعلی سطح اجلاس میں کیا گیا۔احتجاج میں علماء کرام، کارکنان، نوحہ خوان تنظیمیں اور مذہبی کارکن شریک ہوں گے۔احتجاج کا آغاز 26 مارچ کو پنجاب اسمبلی ہال سے کیا جائے گا۔

جبکہ تحفظ عزاداری کے چیئرمین سیف شیرازی نے کہا ہے کہ پورے پنجاب میں بالخصوص پولیس اور انتظامیہ عزاداروں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈال رہی ہے اور عزاداری جیسی عظیم عبادت بجا لانے پر جھوٹے مقدمات درج کر رہی ہے۔تکفیری عناصر کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے پنجاب پولیس ملت تشیع کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔بانیانِ مجالس و جلوس عزاداری بیلنس کی ہر اس پالیس کو سختی سے مسترد کرتی ہے جس میں ایک پُرامن قوم پر دہشت گردوں کے خلاف بنائے گئے قانون کو لاگو کیا جائے۔

انہوںنے کہاکہ عزاداری ہمارا بنیادی آئینی حق اور عبادت ہے دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اس سے دور نہیں رکھ سکتی۔انتظامیہ کی یکطرفہ کاروائیاں، مجالس و جلوس کے خلاف بلاجواز مقدمات کا بے دریغ اندراج، عزاداروں کو ہراساں کرنا اور مسلکی سیاست کا مقصد ان قوتوں کو خوش کرنا ہے جو قومی سلامتی اور ملکی مفادات کے خلاف ہمیشہ سے سرگرم ہیں۔ محبان وطن اور شر پسندوں کو ایک ہی ترازو میں تولنے کی روش اب ختم کی جائے۔ہم نے اس ملک میں امن کے قیام کے لیے ان گنت قربانیاں دیں ہیں۔کسی کو اس بات کی قطعاً اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اپنے آئینی اختیارات کو ملک و قوم کے منافی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرے۔لہٰذا 26 مارچ کو فوراً بعد نماز جمعہ اسمبلی ہال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا احتجاجی کمیٹی کے ممبران نے کہا ہے کہ احتجاجی تحریک کو دھرنے یا پنجاب حکومت کے خلاف لانگ مارچ میں بدلنے کا آپشن بھی زیرِ غور ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree