وحدت نیوز (چنیوٹ) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی طرف سے مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کے ورانٹ گرفتاری جاری ہونا قابل مذمت ہے یہ حکم عدالت کی طرف سے مدرسہ تعلیم القرآن راجہ بازار راولپنڈی میں ہونے والے واقعہ کے پس منظر میں ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین چنیوٹ سید انیس عباس زیدی نے کیا وہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی توازن کی پالیسی ہے جو کہ حالیہ واقعہ کے پس منظر میں کی جارہی ہے عدالت کا سی ٹی ڈی کو گرفتاری کا حکم ایک سوچی سمجھی ساز ش ہے کیونکہ علامہ محمد امین شہیدی کا کردار اس سانحہ میں میڈیا سمیت سب کے سامنے ہے اگر وہ اس واقعہ میں اپنا کردار ادا نہ کرتے تو بہت سارے افراد تعصب اور فرقہ واریت کا شکار ہوجاتے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت معزز پاکستانیوں سے ان کی آزادی رائے کو بھی چھیننا چاہتی ہے تاکہ ان کی شاہی میں خلل نہ ڈال سکے مگر وہ دن دور نہیں جب ظلم سے قائم یہ حکومت اپنے اختتام کو پہنچے گی آخر میں انہوں نے سیاسی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں بے گناہ گرفتاریوں کی بھی شدید مذمت کی ۔