وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری کی کال پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی نماز جمعہ کے بعد چوک کمہارانوالہ پر فرانس میں توہین رسالت (ص) پر مبنی خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل ملتان علامہ قاضی نادر حسین علوی، محمد عباس صدیقی، مہر سخاوت، سید دلاور عباس زیدی، مولانا عمران ظفر، مولانا ممتاز حسین ساجدی، مولانا غلام جعفر انصاری، ملک غلام حسن سمیت دیگر نے۔ مظاہرین نے توہین آمیز جریدے کے ایڈیٹر اور فرانس حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور پرچم اُٹھا رکھے تھے جن پر گستاخ رسول (ص) کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مسلمان حکمرانوں کی بزدلی، انتشار اور منافقت کی وجہ سے توہین رسالت کے واقعات رونما ہوتے ہیں، جس کے ذمہ دار بے غیرت مسلمان حکمران ہیں