ہفتہ وحدت بمناسبت عیدمیلادالبنی ﷺ،ایم ڈبلیوایم کی جانب سے پچاس سے زائدشہروں میں سبیل اوراستقبالیہ کیمپ کا اہتمام

25 دسمبر 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں کا بھر پور استقبال،گل پاشی درو سلام اور لبیک یارسول اللہ کے فلک شگاف نعرے،اتحاد بین المسلمین کا فقیدالمثال مظاہرہ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چھوٹے بڑ ے شہروں ، قصبوں، دیہاتوں میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد علمائے کرام اور عمائدین نے برادران اہلسنت کے زیر اہتمام میلاد مبارک کے جلوسوں میں بھر شرکت ،جگہ جگہ استقبال سینکڑوں جہگوں پر سبیلوں اور نیاز کا اہتمام کر کے اتحاد ویکجہتی فقید المثال عملی نمونہ پیش کیا،اسلام آباد میں مرکزی جلوس میلاد النبی ﷺکے استقبال کیلئے ایم ڈبلیوایم نے کیمپ اور سبیل کا اہتمام کیا، مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی نے شرکائے جلوس کو خوش آمدید کہا، راولپنڈی میں علامہ ساجد شیرازی نے اہل سنت برادران کے جلوس میلاد النبی ﷺکااستقبال کیا،لاہور میں موچی دروازہ پر ایم ڈبلیوایم کے زیراہتمام جلوس میلاد النبیﷺکیلئے استقبالیہ کیمپ اور سبیل کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ اقبال کامرانی، فصاحت حسین، عمران زیدی،رائے ماجدعلی ،نقی مہدی ودیگرموجودتھے،  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پیغمبر اعظم ﷺ کی یوم ولادت کے مناسبت سے ملک بھر میں 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منانے کا اعلان بھی کیا ہے جس کی پر نور محافلوں کا آغازکر دیا گیا۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے عید میلاد النبی ﷺ پر امت مسلمہ و عالم بشریت کو مبارکباد اور اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ سرورکائنات رحمت للعالمین کی ذات اقدس ہی مسلم امہ کے درمیان مرکزی وحدت ہے عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں میں جس اتحاد و یگانگت کے ساتھ شیعہ سنی عوام شریک ہوئے اس سے بخوبی اس بات کا انداز لگا یا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی یک جان اور متحد ہیں،نفرت اور دہشت گردی پھیلانے والوں کا دونوں مکتب سے کوئی تعلق نہیں،ماہ ربیع الاول کے اس بابرکت ایام میں جس عملی وحدت کا مظاہرہ دیکھنے آیا یہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ فرقہ پرستوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے ہیں،دہشت گرد دراصل ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دے کر مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان کرکے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا مملکت خداداد پاکستان کے حکمران اور سیاست دان اگر رسول اعظم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرے تو ملک کو درپیش مشکلات اور دہشت گردی جیسے عفریت سے مکمل چھٹکارہ ممکن ہے،بدقسمتی سے ہمارے حکمران اسوہ حسنہ کو بھلا کر فرعونیت کے راستے پر چل نکلے ہیں،عوام کی جان مال کی تحفظ سے ان کو کوئی سروکار نہیں،بادشاہانہ طرز زندگی گزارنے والے حکمران کبھی بھی غریبوں کا خیرخواہ نہیں ہوسکتے،گذشتہ روز سندھ میں حکمران جماعت کے لاڈلے چیئرمین کی پروٹوکول نے ایک معصوم غریب کی بیٹی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی،کیا میرے رسول ﷺ کے امتی حکمران ایسے ہوتے ہیں،عوام کے خون پسینے کی کمائی پر ٹیکس سے حاصل کردہ آمدنی پر حق اس قوم کے غریب عوام کا ہے،بدقسمتی سے اس ملک میں اشرافیہ اور دو خاندانوں پر مشتمل مورثی سیاست دان اقتدار پر قابض ہے،جن کو غریبوں اور مطلوم عوام کے مفاد سے کوئی سروکار نہیں،آج کے دن ہمیں عہد کرنا چاہیئے کہ مادر وطن کو توانا اور مستحکم کرنے کے لئے اس سرمایہ دارانہ نظام کی تبدیلی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،تاکہ نبی رحمتﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق ہم اپنی زندگیاں گزار سکیں۔

دریں اثناء جشن میلاد النبی پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے 50سے زائد شہروں میں ایک ہزارمقامات پر استقبالیہ کیمپ و سبیلیں لگائی گئیں  ،کراچی میں نمائش چورنگی ،بلدیہ  ٹاؤن،مارٹن روڈ،ایف سی ایریا،انچولی،نیو کراچی،گلشن اقبال،گلستان جوہر،ڈرگ کالونی،شاہ فیصل ،ملیر جعفر طیار سائٹی،لانڈھی ،کورنگی،اسٹیل ٹاؤن سمیت مختلف جہگوں پر مجلس وحدت مسلمین کراچی کے عہدیداران اور علمائے کرام نے جلوس ہائے میلاد مبار ک کا استقبالیہ کیمپ، سبیلیں لگائی گئی اور دن بھر جلوسوں میں شریک رہے ،مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے مرکزی جلو س جشن ولادت با سعادت سرور کائنات ﷺ نشتر پارک کے شرکاء کیلئے استقبالیہ کیمپ و سبیل لگائی گئی جس میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکر ٹری جنرل حسن ہاشمی بشمول مولانا صادق جعفری ،مولانا احسان دانش،علامہ مبشر حسن،علامہ علی انور،علی حسین نقوی،ڈاکٹر مدثر حسین ،ناصر حسینی،رضوان پنجوانی،روح اللہ مجلسی،سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ضلع ملیرکراچی میں عید میلاد النبیﷺکے موقع پر مرکزی سبیل اور استقبالیہ کیمپ نادعلی اسکوائرپر لگایا گیا،مجلس وحدت مسلمین  اوردیگر ملی تنظیمات کی جانب سے لگائی گئی اس سبیل میں علمائے کرام ، شیعہ سنی نعت خواں حضرات نے بھر پور شرکت کی، شرکائے جلوس پر گلپاشی کی گئی، جبکہ تمام شرکائے جلوس کی گیارہ اور بارہ ربیع الاول کو چائے اور سبیل سے تواضع کی گئی۔

اندرون سندھ حیدرآباد،نوابشاہ، ٹنڈومحمد خان،بدین، ماتلی، شہداد کوٹ، مورو،شکارپور،لاڑکانہ،سکھر،دادو،کشموراوردیگراضلاع میں بھی جشن عید میلاد النبیﷺکے موقع پرمجلس وحدت مسلمین کی جانب سے استقبالیہ کیمپس اور سبیلیں لگائی گئیں ،جگہ جگہ شرکائے جلوس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ،جبکہ شربت اورچائے سے شرکاءسے کی تواضع کی گئی۔

ضلع علی پور میں عالمی یومِ میلاد مصطفیٰ (ص) کے سلسلہ میں برادران اہل سنت کا مرکزی جلوس بہادر والی مسجد سے نکالا گیا جس کا مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع علی پور کی طرف سے امام بارگاہ مہاجرین کے سامنے استقبال کیا گیا اس موقعہ پر مجلس وحدت مسلمین کے سینکڑوں کارکن اور مقامی راہنماء جن میں ضلعی سیکرٹری جنرل سید اعجاز حسین شاہ ، سابق امید وار قومی اسمبلی سید محمد حسن زیدی ، مقامی ایم پی اے سید سبطین رضا نقوی بھی موجودتھے ۔استقبالی شرکاء نے میلا د النبی کے جلو س کے شرکاء کے گلے میں ہار ڈالے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اس موقع پر اہل سنت کے نامور عالم دین صاحبزادہ معین الدین صاحب نے شرکاء سے خطاب کیا او رشیعہ سنی اتحاد کے اس عظیم مظاہرہ پر شکریہ کیا ۔ علاوہ ازیں رات گئے اہل سنت کی مشعل بردار ریلی جب امام بارگاہ مہاجرین کے سامنے آئی تو اس کی سوپ اور چائے سے پزیرائی کی گئی ۔

ضلع قصور میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام میلاد النبی ﷺ ریلی امام بارگاہ حسینیہ سے صوبائی سیکرٹری امور جوانان سید علی عمران نقوی ضلعی سیکرٹری علی حسین شمسی ، جی ایچ حیات اور مولانا سید اعجاز حسین رضوی کی زیر قیادت نکالی گئی جو بعد میں اہل سنت کی مرکزی ریلی سے مل گئی ریلی سے سید اعجاز حسین رضوی نے سیرت نبی اور اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے خطاب کیا انہوں نے خطاب میں کہا کہ آج عالم اسلام کو آپس میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے اور سیرت نبوی اس کی علمبردار ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین ضلع سرگودھا کے زیر اہتمام امام بارگاہ مقام حیات سے موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جو کہ مختلف شاہراوں اور مقامات امام بارگاہ 7بلاک سے گشت کرتی ہوئی اہل سنت کے مرکزی جلوس میلاد میں شامل ہو گئی شرکاء جلوس کے لئے مجلس وحدت کے زیر اہتمام سبیل لگائی گئی اور شرکاء جلوس پر پھول نچھاورکئے گئے شرکاء استقبالیہ سے مولانا سید عمران شاہ نے خطاب کیا۔

مجلس وحدت مسلمین ضلع میانوالی کے زیر اہتمام ضلع میں تین مقامات مٹھا سادات، ٹبہ شاہ ، میر شاہ والی تحصیل عیسیٰ خیل میں میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے راستے میں استقبالیہ کیمپ لگائے گئے جن کی قیادت سید ضمیر الحسن نقوی اور سید زاہد حسین نقوی نے کی شرکا اجلاس کی بڑی تعداد نے میلاد النبی اور وحدت کے حوالے سے نعرہ بازی کی ۔

ضلع میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر عباس شہانی ایڈووکیٹ کی قیادت میں جامع فرید سے کنگزگیٹ تک ریلی نکالی گئی ،جس کا اہل سنت شرکاء نے بھرپور خیر مقدم کیا اور شیعہ سنی اتحاد کے حوالے سے نعرے بازی کی گئی اور مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کی مقامی قیادت نے بھر پور شرکت کی ۔

مجلس وحدت مسلمین ضلع فیصل آباد میں شہر بھر میں مختلف مقامات پر استقبالی کیمپ لگائے گئے جن میں ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی کی قیادت میں امام بارگاہ حیدریہ امیں پور بازار میں لگایا گیا جس میں مقامی شیعہ رہنما علامہ احسان جعفری ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اسماعیل عابدی ، سید شاہد عباس شاہ ، دلاور عباس خان ، سید علمدار حسین شمسی ، سید سیرت عباس ، سید وسیم عمران اور حسین شیرازی ، مقامی ماتمی سنگتوں اور انتظامیہ کے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی ، شرکاء استقبالیہ کیمپ نے میلاد النبی کے مرکزی جلوس کا استقبال کیا اور شیعہ سنی اتحاداور یگانگت کے لئے جدو جہد جاری رکھنے کا عزم کیا ۔شرکا ء ریلی سے ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار حسین نقوی نے بھی خطاب کیا۔

مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ میں مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے جن میں مرکزی کیمپ علاقہ سانگرہ سادات میں لگایا گیا جس میں علاقہ ٹھٹھی بالہ راجہ ، یاریکے ، جوئیاں شریف ،سے آنے والے میلاد النبی کے مرکزی جلوسوں کا استقبال کیا گیا ۔شرکاء جلوس سے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید اخلاق الحسن بخاری نے کہا کہ امام خمینی نے 12سے 17ربیع الااول کو عالم اسلام کے باہمی اتحاد و یگانگت کو فروغ دینے کیلئے ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کر کے شیعہ سنی اتحاد کے دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔انہوں نے کہا کہ شیعہ او ر سنی اسلام کے چہرے کی دو آنکھیں ہیں ۔

ضلع شیخوپورہ میں مجلس وحدت مسلمین او راہل سنت کی مشترکہ ریلی کربلا امامیہ کالونی سے نکالی گئی جو کہ امامیہ کالونی کی مختلف گلیوں اور چوراہوں سے ہوتی ہوئی مرکزی جامعہ مسجد میں آکر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت ضلع سیکرٹری جنرل سید حسین رضا کاظمی نو منتخب کونسلر سید حسنین رضا کاظمی امامیہ اسٹوڈنٹس کے صدر ناظم نقوی نے کی اس کے علاوہ حیدر رضوی ، آغا جعفر ، سبط حسین اور مقامی شیعہ رہنماوں سید شبیر حسین شاہ ، آغا مصطفی حسن نے شرکت کی جبکہ اہل سنت قائدین قاری احسان گلزار ، رانا محمد اسلم ، چاچا یونس ، مشتاق ، مغیث اسلم نے شرکت کی شرکا ء سریلی نے شیعہ سنی اتحاد وحدت اور مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام سیکرٹری جنرل رانا نعیم عباس کی قیادت میں مرکزی امام بارگاہ جھنگ روڈ میں مرکزی جلوس میلاد النبی کے استقبال کیلئے کیمپ لگایا گیا جس میں مقامی شیعہ راہنماوں ماتمی سنگتوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء استقبالیہ کیمپ نے جب جلوس مرکزی امام بارگاہ کے سامنے سے گزراتو پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اس موقع پر علامہ ہدایت حسین ہدائتی صاحب ،مولانا محمد حسین جعفری ، سابق سیکرٹری جنرل رانا شاہد علی خان اور رضوان حیدر موجود تھے ۔اس کے علاوہ کمالیہ ، گوجرہ رجانہ پیر محل جھکڑ میں بھی استقبالی کیمپ لگائے گئے ۔

ضلع گجرانوالہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر ہفتہ وحدت کے سلسلہ میں مرکزی میلاد النبی ریلی کا استقبال مسجد حیدریہ میں کیا گیا اس موقعہ پر ضلعی سیکرٹری جنرل چوہدری مشتاق حسین ورک مولانا عابد حسین عابدی سید اظہر حسین شاہ سید رضوان حسین شاہ سید اعجاز حسین شاہ اور سینکڑوں کارکنان موجود تھے ۔ریلی میں شرکاء نے شیعہ سنی اتحاد و وحدت کے حوالے سے نعرہ بازی کی ۔

ضلع سیالکوٹ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی کال پر ہفتہ وحدت کے سلسلہ میں مرکزی میلاد ریلی کے استقبال کے لئے علامہ اقبال چوک میں سیالکوٹ کے ضلعی سیکرٹری جنرل آغا قیصر نواز ، صوبائی سیکرٹری تحفظ عزاداری سجاد بیگ ایڈووکیٹ سید ثقلین قمر محمد یونس کی سرپرستی میں کیمپ لگا یا گیا جس میں مقامی ماتمی سنگتوں اور انجمنوں کے عہدیداران اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔دوسرا کیمپ امام بارگاہ کنٹونمنٹ میں تحصیل سیکرٹری جنرل سید کوثر عباس نقوی کی سربراہی میں لگایا گیا یہاں بھی شرکا جلوس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور اتحاد و وحدت کے نعرے بلند کئے گئے ۔

مجلس وحدت مسلمین ضلع وہاڑی کے زیر اہتمام تحصیل بوریوالہ میں استقبالہ کیمپ گول چوک بوریوالہ میں لگا یا گیا جہاں انجمن تاجران بوریوالہ ، امن کمیٹی ، انجمن حیدر رجسٹرد نے خصوصی طور پر کیمپ کا دورہ کیا اس موقعہ پر چوہدری علی عابد اور ملک تنویر احمد بھٹہ نے خطاب کیا اس موقعہ شرکاء کے لیئے لنگر کا اہتمام کیا گیا ۔
علاوہ ازیں میلسی میں ریلوے چوک میں کیمپ لگایا گیا جس میں ضلعی کابینہ سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ۔

ضلع اوکاڑہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی کال پر مرکزی میلاد النبی ریلیوں میں شرکت کی گئی تفصیلات کے مطابق ضلع اوکاڑ ہ کی مرکزی میلاد النبی ریلی جو کہ غوثیہ چوک سے نکلتی سے میں تحصیل سیکرٹری جنرل اوکاڑہ سید سجاد حسین زیدی کی قیادت میں وفد نے شرکت کی جبکہ تحصیل دیپالپور میں محلہ گیلانیہ سید زاہد حسین گیلانی کے ڈیرہ سے نکلنے والی مرکزی ریلی میں ضلعی سیکرٹری جنرل سید انوار الحسن زیدی کی قیادت میں سید راحت حسین زیدی ، رائے امین ، نصیر حسین کھرل ، اور سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree