کچھ وطن فروش مردہ ضمیر والے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں، علامہ امین شہیدی

19 مئی 2014

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سے الیکشن جیت کر وزیراعلٰی بننے والے نے اپنے حلقہ میں بھی کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا بلکہ لوٹ مار کرکے لاہور اور اسلام آباد میں اپنے محل تعمیر کر لئے ہیں اور اس نام نہاد عوامی نمائندے نے یہاں کی عوام کے حقوق کی کوئی بات نہیں کی، یہاں کے غیور عوام ملک کے دفاع اور محبت کا حق ہمیشہ ادا کرتے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یادگار چوک اسکردو پر منعقدہ بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس کے لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ گذشتہ 67 سالوں سے گلگت بلتستان کی عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا، ہر حکمران نے ہمارے حقوق پر ڈاکے ڈالے، اس کے باوجود گلگت بلتستان کی عوام نے پاکستان کا پرچم سربلند رکھا، مگر ہمیں آج تک اپنے حقوق نہیں دیئے گئے، اگر یہاں کی عوام کو انتظامی بنیاد پر کوئی عہدہ دیا بھی ہے تو وہ بے اختیار ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اپنے خطے کو اپنے زور بازو پر آزاد کروانے والے اور ان کا خطہ آج مشکلات اور مسائل میں گھرا ہوا ہے، گلگت بلتستان کی عوام نے نہ صرف اپنے طور پر آزادی حاصل کی بلکہ پاکستان کی ہر جنگ میں کھل کر اس کا ساتھ دیا، مگر کچھ وطن فروش مردہ ضمیر والے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں اور وہی اس خطے کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں گلگت اور بلتستان میں مقامی افراد کو چیف سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری نہ بنائے جانے کی بھی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سے ایک بہت بڑا بھونڈا مذاق ہے، ہم اس نظام کو اٹھا کر دریائے سندھ میں غرق کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ہمارا 8 ہزار مربع میل علاقہ فروخت کیا، وہ نہ صرف ہمارے غدار ہیں بلکہ وہ پاکستان کے بھی غدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکوؤں کو اپنے ملک کی معدنیات لوٹنے کی اجازت ہرگز نہیں دے سکتے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree