وحدت نیوز(اسکردو) مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین مولانا حسن ظفر نقوی یادگار شہداء اسکردو پر بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ آج کے یزیدوں نے ہمیں لڑانے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کیے مگر ہمیں متحد دیکھ کر انکے سینوں پر سانپ رینگ رہے ہونگے ہمیں ڈرانے والے اور دھمکانے والوں کا ہمیشہ منہ کالا ہوا جیو اور جنگ کی کوشش رہی کہ وہ ملک میں لڑائی جاری رہے مگر اب انکا انجام قریب آچکا ہے ہم کھل کر انکی مخالفت کریں گے کیونکہ ہم اسلام اور ملک دشمن ایجنٹ نہیں ہے بلکہ ہم اسلام کے ایجنٹ ہیں ہمیں آج یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم آپس میں متحد رہ کر دشمنوں کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔
گلگت بلتستان کے عوام کو گذشتہ67سالوں سے انکے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہرحکمران نے ہمارے حقوق پر ڈاکے ڈالے اسکے باوجود گلگت بلتستان کی عوام نے پاکستان کا پرچم سربلند رکھا مگر ہمیں آج تک اپنے حقوق نہیں دیے گے اگر کوئی عہدہ دیا بھی ہے تو وہ بے اختیارے ہیں انہوں نے کہا کہ اپنے خطے کو اپنے زور بازوپرآزادکروانے والے اور انکا خطہ آج مشکلات اورمسائل میں گھرا ہوا ہے نہ صرف اپنے طورپر آزادی حاصل کی بلکہ پاکستان کی ہر جنگ میں کھل کر اسکا ساتھ دیامگر کچھ وطن فروش مردہ ضمیر والے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں اوروہی اس خطے کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ آج کا یہ عظیم الشان اجتماع آئندہ انتخابات کے لئے ایم ڈبلیو ایم کی حمایت میں عوام کا ریفرنڈم ہے،استحکام پاکستان کانفرنس کی کامیابی آئندہ انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم کی جیت کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں کہ جب گلگت بلتستان کے عوام قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شجاعانہ ، دلیرانہ اور وطن دوست قیادت میں اپنے جائز حقوق حاصل کریں گے۔