وحدت نیوز(دمشق) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری برائے امور خارجہ ڈاکٹرعلامہ سید شفقت حسین شیرازی نے شام میں متعین ایرانی سفیررضا روف سے ایرانی سفارت خانے میں خصوصی ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوں کے درمیان مشرق وسطی کے مجموعی سیاسی و جغرافیائی صورتحال اور شام وعراق کے تازہ حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ علامہ شفقت شیرازی نے ایرانی سفیر رضا روف کوپاکستان کے موجودہ سیاسی حالات اور مجلس وحدت مسلمین کی پاکستان کے اندر فعالیت اور کردار پر بریف کیا ۔ اس موقع پر ایرانی سفیر نےمجلس وحدت مسلمین کیلئے اپنی تمام تر حمایت کی یقین دہانی کرائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔