وطن عزیزکو بانی پاکستان کی خواہشات کے مطابق تکفیری نہیں اسلامی مملکت کے طور پر دنیاکے سامنے پیش کرنا ہوگا، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

13 اگست 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مملکت خدا داد پاکستان کے68ویں جشن آزادی کے پرمسرت موقع پرمرکزی سیکریٹریٹ سے جاری  پاکستانی قوم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےکہا ہے کہ تمام ملت پاکستان کووطن عزیزکے 68ویں یوم آزادی کی مبارک باد پیش کر تا ہوں ، تمام محب وطن پاکستانیو ں کو اس یوم آزادی پر پاکستان کی بقاء، سلامتی اور خوشحالی کے لئے تجدید عہد اور اس کے دشمنوں سے جنگ کا عزم کر نا ہو گا ،وطن عزیزکو بانی پاکستان کی خواہشات کے مطابق تکفیری نہیں اسلامی مملکت کے طور پر دنیاکے سامنے پیش کرنا ہوگا،  مفکر پاکستان حضرت علامہ اقبال (رح)نے جس آزاد وطن کا خواب دیکھا تھا اور بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح (ر ح) نے جو آزاد وطن ہمارے پاس امانت کے طور پر چھوڑا تھا ، آج وہ آزادوطن دہشت گردی ، لا قانونیت، کرپشن اور طرح طرح کی بیماریوں کاشکار ہوچکا ہے ، افسوس کے اس وطن کے با اختیار ادارے بھی اب اس کے ساتھ با وفائی نہیں کر رہے، مفکر پاکستا ن اور بانی پاکستان کی ارواح اس وطن کی حالت زار پر نوحہ کناں ہو ں گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ یوم آزادی پاکستان ایک مرتبہ پھر اہل وطن سے اس عزم کا اعادہ چاہتا ہے جو اس نے 67برس قبل تحریک آزادی کے دوران کیا تھا ،اس وطن کے باسی برطانیہ سامراج کی غلامی سے آزادی پا کر امریکہ سامراج کی غلامی میں چلے گئے ہیں ، کیا بانیان پاکستان نے ہزاروں جانوں کی قربانیوں کے بعد یہ آزاد وطن امریکہ کی غلامی میں دینے کے لئے حاصل کیا تھا ، ہرگز نہیں ، یہ ہمارے خائن اور مفاد پرست سیاستدانوں کی ناقص داخلہ اور خارجہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے ، جس کا خمیازہ آج پاکستان کے 18کڑوڑ محب وطن عوام بھگت رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور قتل وغارت گری اس ملک کا مقدر بنادی گئی ،کرپشن اس ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ، انصاف اس ملک میں چراغ لے کر ڈھونڈنے سے نہیں ملتا ، روزانہ مساجد، امام بارگاہوں ، درباروں بازاروں اورچوراہوں پر بیگناہوں کے خون سے ہولی کھیلی جاتی ہے ،پاکستان کو دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کر وانے کے لئے اس یوم آزادی پر تمام محب وطن شیعہ ، سنی، ہندو، سکھ اور عیسائیوں کو یہ شہدائے تحریک پاکستان اور بانیان پاکستان کی ارواح سے عہد کرنا ہو گا کہ دہشت گردی کے خلاف عملی اور اجتماعی جدوجہد کا آغاز کر نا ہے ، یہ وطن خداوند متعال کی ایک نعمت برصغیر کے مسلمانوں کے لئے تھا اوررہے گا ۔مایوسی اورناکامی انشاء اللہ اس وطن کے دشمنوں کا مقدر بنے گی۔

لائن آف کنٹرول کے پاکستانی علاقوں پر جاری بھارتی فوجی جارحیت کی مذمت کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ ہندستان اپنی آنکھوں کا میل صاف کر لے ، اس پاک وطن کی مٹی سے عہد وفا نبھانے والے ابھی زندہ ہیں ، وہ چند ہیں جو اس کی عصمت کے درپے ہیں اور وہ بھی تم میں سے ہی ہیں ، ہمارے وطن کی مٹی گواہ ہے کہ اس مادر وطن کے باوفا بیٹوں نے کبھی اس ملک کے دشمنوں کے ساتھ ساز باز نہیں کی اور ہمیشہ اس کے دفاع کی فرنٹ لائن پر موجود رہے ہیں ۔اگر بھارتی جارحیت حد سے بڑھی تو اس وطن کا بچہ بچہ اس کے ذرے ذرے پر قربان ہونے کے لئے امادہ وتیار ہو گا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree