ملکی دفاع اورظالم حکمرانوں سے نجات کے لئے قوم کو جلد منظم ہونا ہو گا، علامہ احمد اقبال رضوی

27 جون 2014

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ ہمارا مؤقف آج سچ ثابت ہوچکا ہے، ہم نے روز اول سے ہی طالبان سے مذاکرات کو شیطان سے مذاکرات قرار دیا تھا، وطن کو بچانے کے لئے دہشتگردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کرنا ہوگا، دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی سلامتی کیلئے مجلس وحدت مسلمین کا ایک ایک کارکن فوج کے ساتھ ہے، نواز حکومت نے طالبان سے مذاکرات کی بدعت کو رواج دے کر ملک دشمنی کا ثبوت دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں صوبائی دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی، علامہ حسن ہاشمی، علامہ علی انور، عبداللہ مطہری، عالم کربلائی، علی حسین نقوی سمیت دیگر رہنماء موجود تھے، اُن کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ وطن کی سلامتی کی آواز کو بلند کیا اور یہ مطالبہ کیا کہ طالبان سے مذاکرات کے بجائے ان کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن کیا جائے، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں پھیلے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف بھی آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا جائے،ملکی دفاع اور ظالم حکمرانوں سے نجات کے لئے قوم کو جلد منظم ہونا ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree