مخیر حضرات خیرالعمل فاؤنڈیشن کے رمضان پیکچ مہم میں دل کھول کر تعاون کریں، نثارعلی فیضی

26 جون 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد ) خیرالعمل فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین نثارعلی فیضی نے کہا کہ خیرالعمل فاؤنڈیشن رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنی مدد آپ کے تحت25 ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کریگی رمضان المبارک خدا کا مہینہ ہے اور اسکے مخلص و پسندیدہ بندے اس ماہ مقدس میں آمادہ قلوب کے ساتھ تقرب الہی کے ہر موقع سے بھر پور استعفادہ کرتے ہیں خیرالعمل فاؤنڈیشن پاکستان کی انسانی خدمت کا محور و مرکز اللہ تعالی کی رضاو خوشنودی کا حصول ہے اسکے تمام منصوبے انہی اہداف کو حاصل کرنے کی غرض سے تشکیل دیئے گئے ہیں ماہ مبارک رمضان میں غریب،پسماندہ، مستضعف ومستحق لوگوں کوراشن پہنچانے کا عزم لیکر مجلس وحدت مسلمین کا ہر کارکن انشاء اللہ اپنی ذمہ داری ادا کرے گا اور پریشانی میں گھرے عوام کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر کر اپنی معنویت میں اضافہ کے امکا نات پیدا کرے گا ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے گزشتہ روز خیرالعمل فاؤنڈیشن کی کور کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں کیا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیرالعمل فاؤنڈیشن پاکستان کے تمام اضلاع میں اپنی مدد آپ اور مخیر حضرات کے تعاون سے رمضان پیکج مہم کا آغاز کریگی ،اس مہم کے تحت غرباء و فقرا ء میں راشن تقسیم کیا جائے گا تقریبا ۲۵ ہزار خاندان اس رمضان پیکیج مہم سے مستفید ہونگے اور رمضان کا آخری عشرہ ً عشرہ ایتامً کے طور پر منایا جائے گا جسمیں ایتام کمیٹی کے زیر اہتما م یتیم بچوں کیلئے افطار پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے ۔یتیم بچوں میں کپڑے ، عیدی اور تحائف تقسیم کیے جائیں گے اُ ن کو عیدکارڈز بھیجے جائیں گے ہر ضلع میں مستحق یتیم بچوں کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ جس حد تک ہوسکے اُ ن کی معاونت کی جاسکے اور معاشرے میں یتیم پروری کا کلچر فروغ پاسکے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام درد دل رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ آئیں اور معاشرے کے مستحق افراد کی بنیادی ضرورتوں کا احساس کرتے ہوئے انکوماہ مبارک رمضان اور عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شریک کرنے کے لیے خیرالعمل فاؤ نڈیشن کا اس کار خیر میں ساتھ دیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree