وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تبلیغات کے مرکزی سیکریٹری علامہ اعجاز بہشتی نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ، ۶ ستمبر ہمارے لٗے باعث فخر کا دن ہے اور ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان کو شان و شوکت سے منانا ہماری شرعی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔
یوم دفاع یعنی اس دن کو منانا ہے جس دن وطن عزیز پاکستان کے بہادر اور غیور افواج نے اس پاک سر زمین کی خاطر جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا اور بھارت کے ناپاک عزائم کو کو خاک میں ملا دیا اور فاتح قرار پائے۔
یوم دفاع کے دن ہمیں چاہیے کہ پاک فوج کے جوانوں کو ان کی بہادری اور ان کی قربانی پر خراج تحسین پیش کریں اور پاک فوج کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کے ان بہادور بیٹوں کو بھی نہیں بھولنا چاہئے جنہوں نے اس سرزمین کی حفاظت کی خاطرمختلف محازوں پر اپنے جانوں کی قربانی پیش کی، چاہئے وہ دشمن کے ساتھ لائن آف کنٹرول پر شہید ہوئے ہوں یا کراچی ، کوئٹہ، گلگت بلتستان کی سر زمین پر بے گناہ شہید ہوئے ہوں ، پاکستان کی سر زمین پر بے گناہ شہید ہونے والے ہر شہری کو یاد کرنا اور ان کے دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔
خانوادہ شہداء کی حصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ ملک عزیز کے لئے قربانی دینے والوں کے حوصلہ بلند ہوں اور دشمن کے حوصلہ پست ہوں اور دشمنوں اپنی ہر سازش میں ناکام ہوں ۔