وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ وحدت یوتھ پاکستا ن اوروحدت اسکائوٹس پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ کا افتتاح مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گلگشت کالونی ملتان میں کردیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مرکزی سیکرٹری اُمور جوان سید فضل عباس نقوی، صوبائی سیکرٹری اُمورجوان پنجاب علامہ حسن رضا ہمدانی، علامہ اقتدار نقوی، علامہ زکریا ترابی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ محمد حسین مہدوی، علامہ مظہرعباس صادقی، مولانا عمران ظفر، سید ابوعبداللہ شوکت زیدی، محمد عباس صدیقی، سیکرٹری اطلاعات جنوبی پنجاب ثقلین نقوی سمیت دیگر تنظیمی شخصیات موجود تھیں۔