محب وطن شیعہ اور سنی عوام پاکستان کو سعودی کالونی نہیں بننے دینگے یہ ایک آزاد ریاست ہے،علامہ ناصرعباس جعفری

12 جنوری 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت پاکستان سے وہ نامناسب مطالبات منوانے کے لئے دباو ڈال رہی ہے، جو قومی وقار کے منافی اور وطن عزیز کے مفادات کے لئے سخت نقصان دہ ہیں۔ سعودی ہٹ دھرمی پاکستان کو شدید خطرات سے دوچار کرسکتی ہے۔ سفارتی تعلقات کو سفارتی انداز میں طے کیا جانا چاہیے، پاکستان سعودی عرب سمیت کسی بھی ملک کی کالونی نہیں ہے بلکہ ایک آزاد ریاست ہے۔ سعودی عرب سے کوئی بھی معاملہ طے کرنے سے قبل پارلیمنٹ اور ملک کی بڑی سیاسی پارٹیوں کو اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قوم نواز شریف کو ذاتی حیثیت میں کوئی بھی ایسا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی، جس سے ہمارے دیگر مسلم برادر ممالک سے تعلقات متاثر ہوتے ہوں۔ سعودی عرب دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر جو اتحاد تشکیل دینے کی کوشش میں مگن ہے، اس کے اغراض و مقاصد انتہائی خطرناک ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکی حکام اس بات کی تصدیق کرچکے ہیں کہ سعودیہ کی یہ کوشش امریکہ کی خواہشات کا عملی اظہار ہے۔ عالم اسلام کو امت مسلمہ کے خلاف ہونے والی اس سازش سے آگاہ ہو جانا چاہیئے۔ پاکستان کسی بھی ایسے اتحاد کا حصہ بننے سے گریز کرے جو عالم اسلام کی بجائے دشمنوں کے لئے نفع بخش ہو۔ وطن عزیز اس وقت نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ ہمیں بہت سارے داخلی و خارجی محاذوں کا سامنا ہے۔ اسلام دشمن قوتوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ بہت سارے دیگر مسلم ممالک کی سالمیت و استحکام کے خلاف دہشت گرد قوتوں کو متحرک کر رکھا ہے، تاکہ مسلم ممالک داخلی طور پر کمزور ہوں۔ اب وہی استکباری طاقتیں امت مسلمہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرکے ہمیں آپس میں دست و گریباں دیکھنا چاہتی ہیں۔ یہود و نصاریٰ کے اس ایجنڈے کو دانشمندانہ اور بابصیرت فیصلوں سے شکست دینا ہوگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree