مجلس وحدت مسلمین قائد شہید علامہ عارف حسینی ؒکے تشکیل کردہ سیاسی منشور پر عمل پیرا ہے، ناصر شیرازی

16 دسمبر 2014

وحدت نیوز (کراچی) سید ناصرشیرازی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے جنرل ورکرز اجلاس سے المحسن ہال میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری سیاست یہ ہے کہ آپنے آپ کو قدرت مندکریں تاکہ امام ؑ  کی نصرت کر سکیں آئند ہ شیعہ قوم کے فیصلے پارلیمنٹ میں خود کریں گے، ہم انشااللہ اس جگہ پر آئیں گے حکومت شیعہ کے علاوہ کوئی فیصلہ نہیں کر سکے گی،مجلس وحدت مسلمین قائد شہید علامہ عارف حسینی ؒکے سیاسی منشور پر عمل پیرا ہے، شیعہ سنی وحدت کا اسکرپٹ شہید قائد کا تشکیل کردہ ہے، اپنا ووٹ کسی بھی سیاسی جماعت کی جھولی میں ڈال دینا شہید حسینی ؑ کی روش نہیں ، ایم ڈبلیو ایم شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے ارمانوں کو پورا کرے گی، مجلس وحدت مسلمین کی سیاسی پالیسی کا خالق شہید علامہ عارف حسین الحسینی ہے،اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن، سیکریٹری تنظیم سازی سجاد اکبر زیدی، سیکریٹری تربیت و فلاح و بہبود سید رضا جلالوی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انہو ں نے کہاکہ  انشاء اللہ شہید کے خواب کو عملی جامہ پہنائیں گے،  تکفیریوں کی سرپرست نواز حکومت کے خلاف   اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔ سنی اتحاد کونسل اور پاکستان عوامی تحریک مخلص اتحادی ہیں ، عملاًشیعہ سنی وحدت کا پر چار ایم ڈبلیوایم کی کاوشوں سے ممکن ہوا، گلی گلی کوچہ کوچہ شیعہ سنی وحدت کی گواہی دے رہا ہے، تکفیریت عملاً ہماری حکمت عملی سے ذلت و رسوائی کا شکار ہوئی۔

 

اُنہوں نے اتحاد پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ رہبر معظم کہتے ہیں میں اتحادبین المسلمین کی راہ کا شہید بننا چاہتا ہوں ۔ہم نے پاکستان میں مختلف مذہبی جماعتوں سے اتحاد کر کے تکفیریات کا راستہ بند کر دیا ہے، نون لیگ خود ایک تکفیری ٹولا ہے ،فوج نے طالبان کے خلاف ضرب عضب آپریشن کیا ہے، اسی طرح شیعہ مکتب نے اہلسنت مکتب کےساتھ نون لیگ کے خلاف عوامی  ضرب عضب کا آغاز  کیا۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کی حامی نواز حکومت کی جانب سے کالعدم تکفیری جماعتوں کو ملک میں تفرقہ پھیلانے کیلئے کھلا گراؤنڈ دیا گیا لیکن وطن کے شیعہ سنی عوام نواز لیگ کی اس خیانت کو پہچان چکے ہیں اور اپنی وحدت سے انہیں ناکام بنائیں گے، اتحاد و وحدت ہمارا ایمان ہے اور کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے وطن عزیز کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونک کر اس سے غداری کی کوشش کرے۔ یہ ملک شیعہ اور سنی نے مل کر بنایا تھا، کانگریسی ایجنٹوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

 

سید ناصرعباس شیرازی نے کہا اگر اتحادی نہ ہوتے تو ہم راولپنڈی والے واقعے میں تنہا تھے یہ صاحبزادہ حامد رضا تھے جنہوں نے ٹی وی پر مولانااشرفی کو کہا ہم آپ کو سنی تسلیم نہیں کرتے یہ جنگ اکیلے نہیں لڑی جاسکتی ۔برحال امام حجت  علیہ سلام کا ساتھ ہمشہ شامل حال رہا۔ہم حکومت مخالفت تحریک کا حصہ   نہ ہوتے تو یہ جھنگ مین لشکر جھنگوی کو مضبوط کر رہے تھے، اس طرح بھکر میں ہمارے ایک سو چالیس بندے شیڈول فور میں ڈال دیئے۔ گلگت بلتستان الیکشن میں حصہ شہید قائد کے معین کردہ اصلوں کے مطابق لیں گے، انتخابی اتحاد کے لئے طویل مشاور ت کریں گے،گلگت بلتستان کے انفرااسٹرکچر کے بحالی کے لئے دن رات کوشاں ہیں ، آئندہ تین ماہ ملک گیر ممبر سازی اور تربیتی مہم کا آغاز کریں گے۔

 

آخر میں ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے وجود اور انداز کار پر اعتراض کرنے والے دفتر رہبری سے استفتاء کریں ، انتخابی سیاست میں حصہ رہبر کی اجازت سے لیا، رہبر معظم کے واضح احکامات ہیں کہ کافر مملکت میں بھی سیاسی محاز خالی نہ چھوڑا جائے، ایم ڈبلیوایم کے تمام تر امور دفتر رہبری اور سید مقاومت کے علم  میں ہیں اور مکمل تائید حاصل ہے،آج الحمد اللہ مجلس وحدت کی سیاسی حکمت عملی دیگر اسلامی ممالک میں قابل تقلید قرار دی جارہی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree