وحدت نیوز(لاہور) لاہور میں منعقد ھونے والی یارسول اللہ کانفرنس کے اعلامیہ میں شیعہ سنی علماء ، مشائخ اور اکابرین نے تحریک اتحاد امت مصطفیٰ فورم قائم کرنیکا اعلان کیا ھے جس کے تحت امت مصطفیٰ میں موجود تمام مکاتب فکر میں اتحاد بین المسلمین کی فضا کو گلی محلہ پر لے جایا جائے گا اس فورم کو منظم انداز میں چلانے کے لئیے اداروں کی تشکیل اور انتظامی اقدامات کرنے کے لئیے شرکاء نے متفقہ طور پر پانچ رکنی عبوری کمیٹی کا اعلان کیا جو عالمی شہرت یافتہ سکالر پیر شفاعت رسول ، اھل سنت بریلوی تنظیمات کے اتحاد تحفظ ناموس رسالت محاذ کے جنرل سیکرٹری محمد علی نقشبندی ، جمعیت علماء پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد چشتی ، النور انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل علامہ محمد اقبال کامرانی ، اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی پر مشتمل ھے