قبلہ اول کی آزادی کیلئے قربانی دینے والے کوئٹہ کے عظیم شُہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، ناصرعباس شیرازی

14 مئی 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے کہا ہے کہ فلسطین میں حماس کیخلاف جاری اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے حزب اللہ نے ایثار اور اسلامی اخوت کی اعلٰی مثال قائم کی۔ امریکہ و اسرائیل نہ صرف فلسطین بلکہ پوری دنیا پر اپنی ظالمانہ حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں، لیکن سنی اور شیعہ ملکر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دینگے۔ سید ناصر عباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ ہم سرزمین کوئٹہ کے ان عظیم شُہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے قبلہ اول کی آزادی کیلئے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کے قاتل اسرائیلی ایجنٹ تھے۔ بلوچستان میں آباد نہ صرف شیعہ ہزارہ قوم کو بلکہ سنی عوام کو بھی عرصہ دراز سے متعصب تکفیری انسانیت دشمن دہشتگرد عناصر نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن حکومت نے آج تک کسی بھی قاتل کو گرفتار نہیں کیا، جو انتہائی قابل مذمت ہیں۔ اسی طرح مرکز میں نواز شریف کی حکومت انہی شیعہ سنی عوام کے قاتلوں سے مذاکرات کی رٹ لگائے بیٹھی ہے، جو کہ ریاست کے وقار کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree