ہماری کوشش ہے کہ دو لاکھ خاندانوں تک راشن پہنچانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے، سید ناصرشیرازی

11 اپریل 2020

وحدت نیوز (اسلام آباد) المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے چیئرمین سید ناصر شیرازی نےمرکزی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ ہمارے علما اور جوان پوری لگن اور ولولے کے ساتھ ملک کے ہر گوشے میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راشن کی تقسیم ، ادویات کی فراہمی سمیت دیگر امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ دو لاکھ خاندانوں تک راشن پہنچانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے۔

ان کاکہنا تھا کہ ملک و قوم کو درپیش ہر مشکل وقت کا ہم نے ہمیشہ صف اول میں رہ کرمقابلہ کیا ہے۔پریس کانفرنس میں علامہ محمد اقبال بہشتی، علامہ ضیغم عباس اور علامہ شیخ انصاری بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree