وحدت نیوز( لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکز ی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرشیرازی نے پولیٹیکل سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں پیرس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں دہشت گردوں کی جانب سے بم دھماکے انسانیت پر حملہ ہیں ،اسلام سمیت کوئی مذہب بے گناہوں کو اس طرح بیدردی کے ساتھ قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا، نہتے عوام کے قاتلوں کو کسی خاص مسلک یا مذہب کا پیروکار قرار دینا توہین کے مترادف ہے، فرانسیسی حکومتی یا د رکھے داعش نے اب تک ایک لاکھ سے زائدمسلمانوں کو تہہ تیغ کیا ہے،عراق اور شام میں مسلم امہ داعش کے مظالم کا شب وروز سامناکررہی ہے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے مفادات کے تحفظ کے لئے متعددمغربی اور بعض عرب ممالک نے داعش جیسے عظیم فتنے کا جنم دیا ، جس کی بربریت کا نشانہ اب خوداسے جنم دینے والے بن رہے ہیں ۔