علامہ عقیل خان کی بلاجواز گرفتاری،پنجاب کی سی ٹی ڈی لشکر جھنگوی بن چکی ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

18 جولائی 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کائونٹرٹیرارزم ڈپارٹمنٹ پنجاب (سی ٹی ڈی)کے ہاتھوں ایم ڈبلیوایم شعبہ مشہد مقدس  کےسیکریٹری جنرل علامہ عقیل حسین خان کو ان کے آبائی شہر سرگودھا سے گرفتارکرنے پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد کے جرم میں ملت تشیع کے خلاف بالعموم اور ایم ڈبلیوایم کے خلاف بالخصوص سیاسی انتقام پر مبنی  کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ، پنجاب کی سی ٹی ڈی لشکر جھنگوی بن چکی ہے، پاکستان کے حکمران ہمارے دشمنوں کے ساتھ مل کر ہمیں ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔پنجاب میں بے گناہ عزاداروں پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت مقدمات بنائے جا رہے ہیں،علامہ عقیل حسین خان ہر سال ماہ رمضان میں تبلیغ دین کی خاطر پاکستان آتے ہیں اورانہوں نے بھوک ہڑتال کیمپ اسلام آباد میں بھی قیام کیا تھا، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے اور بے گناہوں کے خلاف ریاستی جبر وتشدد کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree