علامہ شیخ علی سلمان کی گرفتاری اور نہتے شہریوں کا قتل عام بحرینی عوام کے ارادوں کو نہیں توڑ سکتا، علامہ ڈاکٹرشفقت شیرازی

30 دسمبر 2014

وحدت نیوز (قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور خارجہ امور کے سیکریٹری علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ گذشتہ چار سال سے زیادہ عرصہ گذر چکا ہے لیکن بحرین پر مسلط ظالم آل خلیفہ نہیں سمجھے کہ گرفتاریاں، شکنجے اور قتل و غارت کبھی عوامی ارادوں کو شکست نہیں دے سکتے اور عوام کی مرضی کے خلاف حکومت نہیں چل سکتی، ملک بھر کے عوام اپنے آئینی حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں اور بحرینی حکومت کبھی مذہبی فتنوں کا سہارا لینے کی کوشش کرتی ہے اور کبھی کرائے کے قاتلوں سے اپنے عوام پر ظلم کرواتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا ہے۔ علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ بحرینی حکومت نے ابھی چند روز پہلے ایک اور حماقت کی ہے اور وزارت داخلہ نے بحرینی عوام کے ہردلعزیز لیڈر علامہ شیخ علی سلمان کو گرفتار کر لیا ہے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان اس وحشیانہ اور ظالمانہ عمل کی پرزور مذمت کرتی ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جمعیۃ الوفاق کے قائد علامہ مجاہد شیخ علی سلمان کو فی الفور رہا کیا جائے اور برادر بحرینی عوام پر ہونے والا ظلم و تشدد بند کیا جائے، مسائل کو مذاکرات اور عوامی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree