علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی مناسبت سے خصوصی پیغام

27 جون 2013

00 raja qalander 02وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ حضرت لعل شہباز قلندر کا پیغام رواداری، اخلاقیات اور امن و محبت کا پیغام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی مناسبت سے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج دہشت گردی کے اس دور میں جہاں تکفیری طبقہ کلمہ گویوں پر کفر کے فتوے صادر کرکے بے گناہ افراد کا قتل عام کر رہا ہے، وہیں ہمیں حضرت لعل شہباز قلندر کے پیغام کو عملی طور پر معاشرے میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی سرزمین پر بسنے والوں کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو اولیائے کرام کا سایہ نصیب ہوا ہے، حضرت لعل شہباز قلندر جیسی عظیم ہستی نے اپنی محنتوں اور ریاضتوں سے اسلام کا پرنور چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا مگر آج اسی قلندر کی سرزمین پر اولیائے کرام کے مزارات پر دہشت گردی کے حملے کئے جاتے ہیں۔ اہلیان سندھ کو ان عناصر کا سختی سے نوٹس لینا چاہیئے اور ان تکفیری دہشت گردوں کو کسی صورت معاشرے میں پنپنے نہیں دینا چاہیئے۔

 

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حضرت لعل شہباز قلندر اللہ تبارک و تعالیٰ کے خالص بندے اور حضرت رسول خدا (ص) کے سچے پیروکار تھے۔ انہوں نے عشق و عرفان روحانی طور پر امیرالمومنین حضرت علی ابن ابیطالب (ع) سے کسب کیا اور یہ اس ہی روش کا نتیجہ ہے کہ ان کی درگاہ سے فیوض و برکات کے چشمے پھوٹتے ہیں۔ آج پہلے سے زیادہ اہلیان پاکستان کو اور خاص طور پر اہلیان سندھ کو حضرت لعل شہباز قلندر کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree