وحدت نیوز (لاہور) شہید قائدعلامہ عارف حسین الحسینی کے زکرنے آج پھر ہماری قوم کو سربلندی ا ور افتخارکے راستے پر گامزن کردیا ہے۔شہید کی یاد آج بھی ہمارے دلوں سے محونہیں ہوئی ہم آج بھی راہ شہید پر چل کر قافلہ حسینی میں شریک ہیں۔ ان خیا لات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری فلاح بہبود مسئول خیر العمل فاﺅنڈیشن پاکستان برادر نثار علی فیضی نے قومی مرکزشاہ جمال لاہور میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔
تقریب میں پنچاب کی صوبائی کابینہ ، لاھور و دیگر قریبی اضلاع کے ضلعی سیکرٹری جنرلز و کابینہ ، لاہور کی اہم سیاسی ، مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ نثار فیضی نے حالیہ بارشوں سے جنوبی پنجاب، بلوچستان اور کراچی میں متاثرین کی دگرگوں صورتحال کا زکرکرتے ہوئے تمام دردمند و مخیر حضرات سے بڑھ چڑھ کر امدادکی اپیل کی۔ خیر العمل فاﺅنڈیشن کے مسئول نے ادارہ کی گزشتہ 3سالہ انسانی خدمت کے سفر پر مفصل بریفنگ دی اور بتایا کہ خیر العمل فاﺅنڈیشن پاکستان نے نہایت مختصر عرصہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے عوام کی وابستہ توقعات پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کی ہے ۔2010 سیلاب زدگان کی ریلیف و ریسکیو سے لیکر آج تک متاثرین کی خدمت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آج بھی تعمیر وطن پروگرام کے توسط سے 200گھروں کی رہائشی سکیمز ،34مساجد ، 3ڈسپنسریز,، 1ہسپتال ، 1ہایر سیکنڈری سکول اور562یتیم بچوں کی کفالت کے منصوبوں پر خدمت کا سفر جاری ساری ہے۔
تقریب سے مرکزی سیکرٹری مالیات علامہ مبارک موسوی ، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی ، مرکزی سیکرٹری تربیت علامہ احمد اقبال رضوی نے بھی خطاب کیا اور خیر العمل فاﺅنڈیشن کی خدمات کو سراہا،پروگرام کی نظامت خیر العمل فاﺅنڈیشن پنجاب کے مسﺅل سید مسرت کاظمی نے کی۔