شہید علامہ دیدار جلبانی ان کا با وفا محافظ سرفراز بنگش اور دیگر شہداء ہمارے شفیع ہیں، علامہ ناصرعباس جعفری

22 نومبر 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شہید علامہ دیدارعلی جلبانی اور انکے با وفا محافظ شہید سرفراز حسین بنگش کی پہلی برسی کے موقع پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ شہید دیدار جلبانی ایک نڈر، بے باک، بہادر، شجاع اور مرد میدان ، مجاہد عالم دین تھے، شجاعت انکی ذات کا خاصہ تھی، شہید نے مختصر مدت تنظیم میں گذاری لیکن اپنی فعالت اور بےباکی کی بنیاد پر ملت جعفریہ کراچی کی دل کی دھرکن بن گئے، شہید علامہ حسن ترابی کی شہادت کے بعد خدا نے شہیدعلامہ  دیدار جلبانی کو ایک نعمت کی صورت میں کراچی کے مومنین پر نازل کیا تھا، ان کی مسلسل میدان مبارزہ میں حاضری سے خوفزدہ استعماری آلہ کاروں نے انہیں بے دردی کے ساتھ شہید کردیا ، آج ان کی پہلی برسی کے موقع پر شہداء کے خانوادگان کو ہدیہ تعزیت وتسلیت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شہداء کی مقدس راہ پر ثابت قدم رہنے کے عزم کا اعادہ بھی کرتے ہیں ۔ شہید علامہ دیدار جلبانی  ان کا با وفا محافظ سرفراز بنگش اور دیگر شہداء ہمارے شفیع ہیں، ہمیں یقین ہے کہ یہ شہدائے راہ ولایت و وحدت روز محشر ہماری شفاعت کا ذریعہ قرار پائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree