شجاع خانزادہ کی شہادت ملک و قوم کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

19 اگست 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خودکش حملے کے نتیجے میں صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ سمیت متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شجاع خانزادہ دہشت گرد قوتوں کے خلاف ایک مضبوط سیسہ پلائی ہوئی دیوار تھے۔ ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن سے ان مذموم عناصر کے قدم اکھڑ چکے ہیں اور اب یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ پنجاب میں دہشت گردی کے بہت سارے مراکز ابھی تک دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی شکل میں موجود ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اور پنجاب کے ان مدارس کا بھی آپریش کیا جانا چاہیے، جہاں طالبانی فکر کا نصاب پڑھایا جاتا ہے۔ کالعدم مذہبی تنظیموں کے سہولت کار اور معاونین خواہ وہ کسی بھی شعبہ میں ہوں، ان پر آہنی ہاتھ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ جو بھی شخص دہشت گردوں کو ہیرو بنا کر پیش کرتا ہے، اسے نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتار کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا شجاع خانزادہ کی شہادت ملک و قوم کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان سے کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحق کی ہلاکت کا بدلہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاک اور حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں پرعزم ہے۔ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں مذموم عناصر کی سرکوبی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔ علامہ راجہ ناصر نے اس سانحہ پر مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے ایک روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے شجاع خانزادہ سمیت دیگر شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree