حکمران اگر سرمایہ دار ہوں تو انہیں ملک و قوم کا نہیں بلکہ اپنا بزنس انٹرسٹ عزیز ہوتا ہے،علامہ ناصرعباس جعفری

02 دسمبر 2014

وحدت نیوز (قم المقدسہ) پاکستان کے موجودہ حالات انتہائی سنگین ہیں ، حکمران اپنی نا عاقبت اندیشی کے سبب ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے پر بضد ہیں ، عوام کے حقوق کا استحصال ہواور وہ خاموش تماشائی بننے رہیں وہ وقت گزر گیا، دھرنوں نے قوم کو قوت گویائی عطا کی، حکمران اگر سرمایہ دار ہوں تو ملک و قوم کی نہیں اپنی فلاح کا ایجنڈہ ان کی ترجیح ہوتا ہے، پاکستان کو مخلص و محب وطن لیڈر شپ عالمی استعمار نے حاصل نہیں ہونے دی، علامہ نواز عرفانی کا قتل پاراچنار کے دفاع پر حملہ ہے، قتل کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ عدالتی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے  قم المقدسہ میں شہید علامہ نواز عرفانی کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ  مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جب کبھی بر اسر اقتدار آئے ہمیشہ اپنے کاروبار کو وسعت دینے اوربڑے بڑے ٹھیکے اپنے خاندان میں تقسیم کرنے میں مصروف رے ہیں ،بھارت، جرمنی ، برطانیہ اور  چین کے ساتھ موجودہ تجارتی تعلقات کے فروغ میں بھی شریف خاندان کے افراد کو نوازنے کی بھر پو ر کوششیں کی گئیں ، مختلف ممالک کے دوروں پر نواز شریف کے بیٹے قومی مفاد میں نہیں ذاتی کاروباری مفاد میں ہمراہ ہوتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی خرابی صحت پر تشویش ہے، خدا ان کو جلد مکمل صحت یابی عنایت فرمائے، ڈاکٹر طاہر القادری ، صاحبزادہ حامد رضا اور مجلس وحدت پاکستان کے مظلوم عوام کے غصب شدہ حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے، نواز شریف اور ان کی حکومت اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ اسلام آباد کا دھرنا ختم کر کے ہم نے انہیں قومی خزانہ لوٹنے کی مہلت دے دی ہے،انشاء اللہ ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم اور عوامی جتماعات کے زریعے پوری قوم کو بیدار کریں گے اوراپنے جذبے کی تجدید کے ساتھ دوبارہ منظم انداز میں میدان میں اتریں گے ۔

 

انہوں نے وفاقی وزیر طلاعات پرویز رشید کے گلگت بلتستان کے پاکستان کا حصہ ہونے کے بیان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ مسلم لیگ نواز کی جانب سے ایسا بیان حیران کن نہیں  لیکن اس کا اظہار کرکے پرویز رشید نے اپنی جماعت کے مخفی ایجنڈے کو واضح کردیا، ن لیگ کاگلگت بلتستان سے تعصب کسی سے ڈھکی چھپی چیز نہیں ، اس بار ایسا نفرت انگیز بیان پرویز رشید نے فقط اپنی جماعت کے بڑے فائنینسر ، غدار وطن ، بھارتی ایجنٹ میر شکیل کی نمک حلالی کا حق ادا کرتے ہوئے دیا ہے، جسے گلگت بلتستان کی عدالتوں نے مجرم اور مفرور قرار دیا تھا، مجسل وحدت مسلمین پرویز رشید کے اس بیان کو مسلم لیگ کی پارٹی پالیسی قرار دیتی ہے، ہم اس ملک دشمن ایجنڈے کی تکمیل پر تماشہ گر نہیں بنیں گے اور فورم پر مسلم لیگ اور پرویز رشید کے مکروہ چہرے نے نقاب نوچیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree