بارہ کہو خودکش حملہ کی تحقیقات حوصلہ افزا ہیں لیکن مجرموں کو تختہ دار پر لٹکانا اصل کامیابی ہوگی، علامہ شفقت شیرازی

12 اگست 2013

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ نے بارہ کہو خودکش حملے کی تحقیقات ہونے والی اب تک کی پیش رفت کو حوصلہ افزاء قراردیتے ہوئے کہا اصل کامیابی اس وقت ہوگی جب اس واقعے میں ملوث مجرم دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردا نہ ریاست کو مانتے ہیں نہ ریاست کے آئین کو اور نہ قانون کو ایسے میں ان کے ساتھ مذاکرات انتہائی غیر منظقی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ جودہشتگرد وطن عزیز پاکستان کو ہی قبول نہیں کرتے ان سے کس طرح کے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

 

علامہ شفقت شیرازی نے مزید کہا ان مذاکرات وہاں پر ممکن ہے کہ دہشتگرد ملک کے آئین اور پارلیمنٹ کو تسلیم کریں جو لوگ ملک کی اہم تنصیبات اور عوام پر شب وروز حملے کررہے ہوں جو بہ بانگ دہل یہ کہتے پھریں کہ ہم پاکستان کے آئین و قانون کو نہیں مانتے، جو گولی اور بندوق کے زور پر اپنی بات منوانا چاہتے ہیں ان سے صرف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاسکتا ہے۔ سیکرٹری امور خارجہ نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں ملک کی جگ ہنسائی ہورہی ہے کہ ہم کئی دہائیوں سے اس بات پر الجھے ہوئے ہیں دہشتگردوں کو دہشتگرد کہیں یا نہ کہیں ان سے مذاکرات کریں یا مقابلہ ،انہوں نے کہا کہ ریاست کے اندر ریاست بنانے کا تصور خطرناک عمل ہے اور اس کا تجربہ ہم سوات میں کرچکے ہیں



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree