بھوک ہڑتال کا 34واں روز، شدید آندھی وطوفان سے کیمپ اکھڑ گیا، قائدین کا میدان میں قیام

15 جون 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال34 ویں روز میں داخل ہو چکی ہے۔گزشتہ روزآنے والی تیز طوفانی آندھی سے احتجاجی کیمپ مکمل طور پر اکھڑ گیا ۔اس کے باوجود علامہ ناصر عباس ،علامہ حسن ظفر نقوی اور ایم ڈبلیو ایم کے دیگر رہنما اور کارکن اپنی جگہ پر موجود رہے۔مرکزی قیادت نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھوک ہڑتال اور لانگ مارچ کوئی سیاسی مقصد نہیں۔ ہم کسی حکومت یا وزیر کو گرانے کے ارادے سے یہاں نہیں بیٹھے بلکہ ہمارا مقصد اپنی قوم پر ہونے والے مظالم اور وطن عزیز کی سالمیت و بقا کے لیے ہونے والی سازشوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہے ۔حکومت جس دن بھی مطالبات پر عمل درآمد کے لیے مذاکرات کی میز پر آ گئی ہم نے اسی روز یہاں سے اٹھ جانا ہے۔علامہ ناصر عباس نے ملک بھر میں ایم ڈبلیو ایم کے تمام ضلعی و صوبائی دفاتر کو لانگ مارچ کے حوالے سے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ہماری مشکلات سے دانستہ طور پر انجان بنی بیٹھی ہے۔ہماری یہ کوشش ہے کہ ہمارے مطالبات پر امن انداز میں تسلیم کر لیے جائیں لیکن حکومت قومی اداروں اور عوام کو آپس میں الجھاناچاہتی ہے۔تصادم کی راہ ہمارا شعار نہیں۔ ہم پرامن جدوجہد کے قائل ہیں اور آخر دم تک آئینی و قانونی حق کا استعمال کرتے رہیں گے۔ نیشنل ایکشن پلان کا استعمال ملک بھر میں بالعموم اور پنجاب میں بالخصوص ملت تشیع کو دبانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔پارہ چنار اور گلگت بلتستان میں ہمارے لوگوں کو ان کی ذاتی جائیدادوں سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔ملت تشیع کو ٹارگٹ کنلگ اور ریاستی مظالم کا سامنا ہے۔پوری قوم ملک کر اس حکومتی بربریت کے خلاف آواز بلند کرے گی۔عید کے فورا بعد لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام ضلعی و صوبائی کابینہ کو کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال کریں تا کہ ہر گلی کوچے کے لوگ اس بھوک ہرتال کے اسباب سے آگاہ ہوں۔ہماری قومی طاقت کے سامنے موجودہ حکومت کو بالآخر گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے۔ نون لیگ جس مغالطے میں مبتلا ہے وہ اس کو ڈبو کر رکھ دے گا۔ موجودہ حکومت زمینی حقائق کو مدنظر رکھنے کی بجائے حاشیہ برداروں کی آرا پر عمل کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک ملک گیر مذہبی و سیاسی جماعت ہے۔ حکومت کی طرف سے شیعہ جماعت کے ساتھ یہ متعصبانہ رویہ نون لیگ کی سیاسی حیثیت کو خاک میں ملا کر رکھ دے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree