بعض عناصر مذہب کے نام پر ملک میں فتنہ پھیلا رہے ہیں، علامہ امین شہیدی

17 نومبر 2013

وحدت نیوز(اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ راولپنڈی واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے تمام علماء کرام سے اپیل کی کہ اختلافات بھلا کر قیام امن کیلئے ملی یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور امن کیلئے کردار ادا کریں۔علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ باہر کے اشارے پر اندر کے عناصر انسانی جانوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں، تفرقہ بازی پھیلانے والوں اور حکومت کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف حکومت قانون کے تحت کارروائی کرے، نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کا واقعہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے ہوا، انہوں نے کہا کہ حکومت کی رٹ کمزور ہے، اگر حکومت نے آئینی ذمہ داری پوری نہ کی تو خون اور آگ کا کھیل ختم نہیں ہوگا۔ مذہب کے نام پر بعض عناصر ملک میں فتنہ پھیلا رہے ہیں۔ حکومت فوری نوٹس لے کر ان پر پابندی عائد کرے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے تمام علماء کرام سے اپیل کی کہ اختلافات بھلا کر قیام امن کے لئے ملی یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور امن کے لئے کردار ادار کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree