با کرداراور پرامن معاشرے کی تشکیل میں بار اور بینچ اپنا مثبت کردار ادا کرے،علامہ ناصرعباس جعفری

21 جون 2014

وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس رضوی نے سانحہ لاہور کو کھلی ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے نشے میں مست نااہل حکمرانوں نے نہتے لوگوں اور خواتین کا بے دردی سے قتل عام کر کے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دیے  ہیں ، سانحہ لاہور شریف برادران کے فرعونی صفت سوچ کی دلیل ہے پنجاب کو مسلم لیگ ن نے اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے، موجودہ دور میں وکلاء برادری کی ذمہ داریاں بہت سنگین ہیں ، پر امن اور با کردار معاشرے کی تشکیل میں وکلاء اور عدلیہ اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکودھا بار ایسوسی ایشن کے اراکین سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما ناصر شیرازی ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا ، جب کے علامہ عبد الخالق اسدی ، اسد عباس نقوی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

 

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شریف برادران کے سیاسی مخالفین  اور فوج کے حامیوں سے انتقام لیا جا رہا ہے سانحہ لاہور کا ایک مقصد دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے حامی قوتوں کو پیغام دینا بھی تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شیعہ سنی متحد اور بیدار ہیں اور اس بیداری کی اصل وجہ شہداء کا پاک لہو ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور ایڈمنسٹریشن میں تکفیری دہشت گردوں کے حامی افراد کو بٹھایا گیا ہے وزیر قانون پنجاب خود دہشت گرد تکفیری گروہ کا سرپرست ہے جب تک یہ موصوف ہے پنجاب میں محب وطن قوتوں کا جینا محال رہیگا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی یقینی قرار دیتے ہوئے اسے پاک فوج کی جانب سے ساٹھ ہزار سے زائد خانوادہ گان شہداء سے انصاف قرار دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree