وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل علامہ امین شہیدی کی زیر قیادت ایم ڈبلیوایم کا وفد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے استقبال کے لئے اسلام آباد ایئر پورٹ جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے فاسق حکومت کے خلاف قیام کیا ہے، لازم ہے کہ ہم اس ظالم حکومت کے خاتمے کی مہم میں پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دیں ، مولائے کائنات کے قول کے مطابق حکومت کفر سے ساتھ تو باقی رہ سکتی ہے لیکن ظلم کے ساتھ نہیں ، سانحہ ماڈل ٹاون اس ظالم حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا، پر امن عوامی احتجاج کی بدولت حکمرانوں کو گھر بھیجنے کی سنت پیروان مکتب اہل بیت ع ڈالی آج طاہر القادری اسی سنت کو دھرانے کے لئے آرہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں حقیقی شیعہ سنی وحدت کے داعی ہیں ، انشاء اللہ اپنی طاقت کو مجتمع کر کے ظالم حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے۔