این اے 122میں انتخابی دھاندلی نے ن لیگ کا مکرہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ،ناصرشیرازی

24 اگست 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مسلم لیگ نواز نے ہمیشہ عوامی مینڈیٹ پرشب خون مارا، این اے 122سے متعلق کمیشن کےفیصلے نے ن لیگی دھاندلی کا بھانڈا پھوڑ ڈالاہے، ایاز صادق کی صداقت خیانت میں تبدیل ہو چکی ہے،موقف میں شاندار کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ، گلگت بلتستان میں بھی نواز لیگ نے عوامی مینڈیٹ  کاکھلم کھلا قتل عام کیا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے حلقہ این اے122میں ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی اور اسپیکر پارلیمنٹ ایاز صادق کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے بعد مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی دھاندلی کے حوالے سے چار حلقوں کی تحقیق کا مطالبہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ سچ ثابت ہوا، این اے 122میں الیکشن کمیشن اور ن لیگ کی مشترکہ دھاندلی مہم کےنتیجے میں کامیاب قرار پانے والے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا جعلی مینڈیٹ آج عوام کے سامنے آشکار ہوگیا ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی دھاندلی کنگ ہیں ، جو چوری کرکے ثبوت  مٹانے کے ماہر ہیں، گذشتہ برس ن لیگی حکومت کے جعلی مینڈیٹ اور ماڈل ٹاون سانحے کے خلاف عوامی درعمل نے ثابت کردیا تھا کہ عوام اب کسی قسم کی حکومتی جعل سازی کو قبول نہیں کریں گے، انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور عمران خان کو اصولی موقف میں فتح پر مبارک پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی عوامی امنگوں پر پورا ترنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree