ایم ڈبلیوایم یوم القدس کو امت اسلامی کے اتحاد کے مظہر کے عنوان سے منائے گی، ناصر شیرازی

08 جولائی 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) یوم القدس یوم شعائر اسلام ہے،امام خمینی کی سنہری یادوں میں سے ایک یاد یوم القدس ہے، یوم القدس عالمی استعمار کے خلاف سر بکف ہو نے کا دن ہے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک بھر میں یوم القدس اسلامی تشخص اور آبرو کے ساتھ منائے گی، یوم القدس کے پروگرامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ سالہائے گذشتہ کی نسبت اس سال یوم القدس انتہائی حساس اہمیت کا حامل ہے، غزہ ، عراق اور شام میں جاری انسانیت سوز مظالم تقاضہ کرتے ہیں کہ یوم القدس کو یوم حمایت مظلومین جہاں کی طور پر منایا جائے ، داعش امریکہ ، اسرائیل اور سعودیہ کی ایماء پر شیعہ سنی مسلمانوں کے قتل عام اور مقامات مقدسہ کی تباہی میں ملوث ہے، انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان رہبر کبیر ، بت شکن زمان ، حضرت امام خمینی رضوان  اللہ تعالیٰ علیہ کے فرمان پر جمعتہ الوداع کو یوم القدس امت اسلامی کے اتحاد کے مظہر کے عنوان سے منائے گی، اس حوالے سے پروگرامات ترتیب دے دیئے گئے ہیں،مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے یوم القدس کی مناسبت سے پوسٹر کا اجراء کر دیا گیا ہے،  مختلف شہروں میں فلسطین سیمینار کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی ،جبکہ آئی ایس او کے ساتھ ریلیوں میں بھر پو ر شرکت کی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree