ایم ڈبلیوایم طورمک کے سات سو مکینوں کو پینے کا صاف پانی جلد فراہم کرے گی،نثار فیضی

08 جولائی 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین خیرالعمل فاؤندیشن نثارعلی فیضی کا طورمک کے عوام کے لیے علامہ ناصرعباس جعفری کے اعلان کردہ واٹر پروجیکٹ کے سروے کے لیے صوبائی سیکر ٹری فلاح و بہبود علامہ احمد نوری ، تر جمان ایم ڈبلیوایم اسکردو ڈویژن فدا حسین اور انجینیئر علی سنگ کے ہمراہ طورمک سب ڈویژن روندو کا دورہ کیا ۔ طورمک ویلی روندو کی اہم ویلی ہے جس میں اکثریت عوام صاف پانی کی نعمت سے محروم ہیں اور دریا کا گدلا پانی پینے پر مجبور ہیں جس کے نتیجے میں کئی بیماریوں کا شکار ہیں اس موقع پر نثار علی فیضی نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی طورمک عوام کی دیرینہ خواہش ہے جسکو پورا کرنے کے لیے خیرالعمل فاؤنڈیشن نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی خصوصی ہدایت پر اس علاقے میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے فیزیبلٹی تیار کروائی اور ڈونرز سے رابطے کیے اس پر و جیکٹ کو اگلے سیزن سے پہلے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام موجودہ حکومت کی کرپشن اور عوامی مسائل حل کرنے میں ناکامی کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو اپنا نجات دہندہ سمجھ رہے ہیں اس وجہ سے خیرالعمل فاؤنڈیشن اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے تمام تر وسائل و امکانات کو علاقہ کے عوام کی ضروریات پورا کرنے کے لیے صرف کرنے کا عزم رکھتی ہے اور اس سلسلے میں ملت کے تمام مخیر حضرات سے اپنا حصہ ڈالنے کی پر زور اپیل کرتی ہے۔ دورہ کے دوران خیرالعمل فاؤنڈیشن کے چیئرمین نے پروجیکٹ پر عملدرآمد کے تمام لوازمات کوپورا کرنے کا جائزہ لیا اس منصوبے کے تحت پہاڑوں پر سے پانی کے صاف چشمے کے قریب ایک پول بنا کر پائپ کے ذریعے پانچ سے سات دیہا توں کے تقریبا700 مکینوں کو صاف پانی کی سہولت فراہم کی جا سکے گی ۔ طورمک کے عوام نے اس دورے کو بے حد سراہا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree