ایم ڈبلیوایم کے تحت لاہور میں کرنل ریٹائرڈشجاع خانزادہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

22 اگست 2015

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام لاہور کے مقامی ہوٹل میں شہید کرنل (ر) شجاع خانزادہ وزیرداخلہ پنجاب کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد،تعزیتی ریفرنس سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوُں نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مبارک موسوی کا کہنا تھا کہا کہ اس ملک کا المیہ یہ ہے کہ پاکستان کے اصل وارثوں اہلسنت اور اہل تشیع کو پاکستان بنے کے مخالف گروہ کے لوگ ہی مار رہے ہیں،کرنل شجاع خانزادہ کی جرات اور بہادری ہمارے نسل نو کے لئے ایک مثال بنے گی، ہم اس اجتماع کے ذریعے حکومت وقت سے مظالبہ کرتے ہیں کہ لاہور کے قذافی سٹڈیم کا نام شجاع خانزادہ کے نام پر رکھا جائے،ہم اس عظیم شہید کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دینگے دہشت گردی کے خلاف ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک لڑتے رہیں گے،انہوں نے کہا کہ کرنل شجاع شہید کے قاتلوں کا مدارس سے گرفتار ہونا اس امر کی غمازی ہے کہ پاکستان میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کو پرموٹ کرنے والے مدارس موجود ہیں،جو ان دہشت گردوں کے سہولت کار اور کمین گاہ ہیں۔

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو یکسو ہونے کر لڑنے کی ضرورت ہے،پاکستان طویل مدت سے عالمی استعماروں کی زد میں ہے،ہمیں عالمی سازشوں کا ادراک کرنا ہو گا،اسلام دشمن قوتیں تکفیریت کے ذریعے اسلامی اقدار کو پامال کرنا چاہتے ہیں،مجلس وحدت مسلمین داد تحسین کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اس عظیم شہید اور شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے اس پر وقار تقریب کا اہتمام کیا،شہید شجاع خانزادہ کی شہادت دہشت گردی کے خاتمہ کا باعث بنے گا،پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک نہ پہنچایا گیا تو یہ ملک ملت کے لئے بڑی تباہی کا باعث بنے گا،ہمارے مسائل کا حل اس کے سوا کوئی اور نہیں،میرا ایمان ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے،اور انشااللہ اس جنگ میں پاکستان جیتے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہتمم جامعہ نعیمیہ علامہ راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جس جرات اور بہادری بے نقاب کر رہے تھے انکی کی شہادت کی اصل وجہ بنی،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جب تک دہشت گردوں کے سہولت کا روں اور ان کے سیاسی سرپرستوں کے خلاف بے رحمانہ آپریشن نہیں ہوتا اس وقتتک عفریت کا خاتمہ ممکن نہیں،جو لوگ آج آپریشن کے حق میں باتیں کر رہے ہیں یہ ان کی مجبوری ہے دراصل پاکستان میں دہشت گردی کی نرسریاں انہی حضرات کے ہی بدولت آباد ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے شکار اور شہداء کے غم کو محسوس ہم ملت اہلسنت اور اہل تشیع ہی کر سکتے ہیں کہ ہم نے اپنے ہزاروں پیاروں کی لاشیں دیکھیں،کرنل شجاع خانزادہ کے غم کو ہم ہی محسوس کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام میں اہلسنت اور اہل تشیع نے مرکزی کردار ادا کیا ،اور انشااللہ اس کی حفاظت کے لئے بھی یہ دونوں بازو مل کر کردار ادا کریں گے،تعزیتی ریفرنس سے پیر غلام رسول اویسی،ڈاکٹر امجد چشتی،سید فرحت عباس شاہ،حاجی امیر عباس مرزا،علامہ حسن ہمدانی،سید اسد عباس نقوی،سمیت دیگر نے خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree