ایشیائی ممالک میں تناو امریکہ اور اس کے حواریوں کے لیے نفع بخش اور تسکین کا باعث ہے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

18 جون 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور  جڑواں شہر کے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا۔افطار سے قبل پریس کلب میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس نے کہا کہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ۔یہ ماہ غریب پروری کا درس دیتا ہے لیکن ہمارے بے حس حکمرانوں کو اس ملک کے محنتی اور غریب افراد کی پروا نہیں۔قرآن پاک میں واضح ارشاد ہے کہ مظلوموں کی حمایت میں نکلو۔ اس وقت ملک میں ہر طرف ظلم و جبر اور طاقت کی حکمرانی ہے۔ حکومت کی نا اہلی سے وطن عزیز میں امن و انصاف نا پید ہوتا جا رہا ہے۔ ملک کا مقتدر طبقہ قانون کی حاکمیت کے نام پر کمزور لوگوں کے بنیادی حقوق کا خون بہا رہا ہے۔نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں محب وطن افراد پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں جب کہ دہشت گردوں اور کالعدم جماعتوں کے رہنماوں کو حکومتی سطح پر تحفظ دیا جا رہاہے ،وطن عزیز کے 80 ہزار افراد دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں۔قومی مفاد کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ ہمار ے حکمرانوں کے پاس ملک و قوم کے مفاد میں کوئی پالیسی موجود نہیں۔امریکہ روز اول سے ہمارے قومی معاملات او رخود مختاری میں مداخلت کر رہا ہے۔دوستی کے بھیس میں چھپے اس ازلی دشمن سے فورا چھٹکار حاصل کرنا ہو گا۔امریکہ عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ایشیائی ممالک میں تناو امریکہ اور اس کے حواریوں کے لیے نفع بخش اور تسکین کا باعث ہے۔یہی وجہ ہے کہ یہود و ہنود مل کر خطے میں طاقت کے توازن میں بگاڑ پیدا کرنے میں مصروف ہیں۔ ملک کے تمام محب وطن طبقات کو وطن عزیز کے استحکام اورقومی سلامتی کے لیے مشترکہ سعی کرنا ہو گی۔وطن دشمن داخلی و خارجی طاقتوں کو شکست دینے کے لیے صحافی حضرات کو اپنی قلم سے جہاد کرنا ہو گا۔پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل انجم اور سیکرٹری جنرل عمران یعقوب ڈھلوں نے افطار ڈنرمیں شرکت پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کا شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree