اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ اختری کا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو ٹیلی فون، بھوک ہڑتال پر خراج تحسین

11 جون 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری اور دیگر علمائے کرام کی ملک میں جاری شیعہ نسل کشی و ریاستی  مجرمانہ خاموشی کیخلاف جاری بھوک ہڑتال کے ستائیسویں دن اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ محمد حسن اختری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ،مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل اور دیگر علماء کی خیریت لی اور ان کی اس فداکاری اور جانثاری کا شکریہ ادا کیا۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے اپنی گفتگو کے دوران حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھوک ہڑتال کرنے والوں کے ساتھ منصفانہ رویہ اختیار کریں اور ان لوگوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں جو سالھا سال سے پاکستان میں شیعہ مسلمانوں پر ظلم و ستم روا رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے سکریٹری جنرل سے گفتگو میں کہا: ہم بھی اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ذریعے آپ کے جائز مطالبات کے پورے کئے جانے کی کوشش کریں گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھی اس گفتگو میں بھوک ہڑتال کی وجوہات بیان کیں۔ انہوں ں نے پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف کی جانے والی دھشتگردانہ کاروایوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان اقدامات کے خلاف حکومت پاکستان کوئی مناسب رد عمل ظاہر نہیں کر رہی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree