اورنج لائن پروجیکٹ کے آڑمیں تاریخی ورثوں کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے،علامہ راجہ ناصرعباس اورمیاں محمود الرشیدکی مشترکہ پریس کانفرنس

06 فروری 2016

وحدت نیوز (لاہور) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے صوبائی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیوایم پنجاب میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی،ملاقات میں موجودہ ملکی صورت حال اور لاہور میں اورنج لائن پروجیکٹ کے نام پر تار یخی ورثوں کی تباہی پر تشویش کا اظہار کیا،مشترکہ پریس بریفنگ میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ لاہور میں اورنج لائن پروجیکٹ کے نام پر تاریخی ورثوں کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے،ن لیگ حکومت کی ترجیحات میں انڈیا سے کشمیر کے مسائل کا حل نہیں بلکہ مودی کو خوش کرنے اور تجارتی روابط کو فروغ دینا ہے،مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں،مسئلہ کشمیر کو کشمیری مسلمانوں کے امنگوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پولیس کو سیاسی مخالفین کے خلاف حکومت استعمال کر رہی ہے،وفاق ،پنجاب سمیت گلگت بلتستان میں ن لیگ کی حکومت سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنے میں مصروف ہیں،حکمرانوں کو نہ عوام کا خوف ہے نہ خدا کا،اپوزیشن اگر متحد ہوں تو ان نااہل حکمرانوں کو لگام دے سکتے ہیں،سانحہ ماڈل ٹاوُن میں بے گناہوں کے قتل عام پر ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جاتا تو آج کراچی میں مظاہرین پر شب خون مارنے کی ہمت نہ ہوتی،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں حکومت مخلص نہیں،دہشت گردوں کے سرپرست اور سہولت کاروں کو اعلیٰ عہدوں پر بٹھا کر اس جنگ کو جیتنے کی نوید سنانے والے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں،پنجاب میں ہمارے شہداء کے لواحقین اب بھی انصاف کے منتظر ہیں۔

علامہ راجہ ناصر کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک سے گلگت بلتستان کو نظرانداز کرنے کا عمل ایک اور بحران کو دعوت دینے کے مترادف ہے،گلگت بلتستان کے عوام کا اس منصوبے پر اتنا حق  ہے جتنے دیگر صوبوں کا ہے،قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے کہا کہ پنجاب میں عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،کھربوں روپوں سے میٹرو بنانے والے کبھی ہسپتالوں کا رخ کرکے دیکھیں مریضوں کا پرسان حال نہیں ہسپتالوں میں ایم آر آئی اور ایکسرے کی سہولت نہیں ،پنجاب کے حکمرانوں کو من مانی کرنے کی اجازت نہیں دینگے،اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں اور میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے عوامی مفاد کے لئے ہمارے اقدامات اور کوششوں کو سراہا انشااللہ ہم مل کر اس ملک سے اقربا پروری اور مورثی سیاست کے خاتمے کے لئے جدو جہد جاری رکھیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree