ایم ڈبلیوایم کی جانب سے جشن میلاد النبی ؐکےموقع پر وحدت کانفرنس 17نومبرکو منعقدہوگی،اسدعباس نقوی

29 اکتوبر 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پر مسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ سیاسیات کے زیراہتمام وحدت کانفرنس منعقد کی جائے گی ۔17نومبر بروز اتوار ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ اس کانفرنس میں ملک بھر سے جید شیعہ سنی علمائے کرام، زعمائے کرام ، سجادہ نشین حضرات شرکت کریں گے ۔ جبکہ خصوصی خطاب سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کریں گے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سےمیڈیا کو جاری بیان میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اور فوکل پرسن برائے بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پنجاب سید اسدعباس نقوی نے کہاکہ نبی کریم ؐ کی ذات اقدس تمام مسلمانوں کے درمیان نقطہ وحدت ہے ۔ وطن عزیز میں بین المسالک ہم آہنگی کے لئے یہ کانفرنس سنگ میل ثابت ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو درپیش چیلنجز خصوصاًانتہا پسندی، دہشت گردی ، فرقہ واریت اور مذہبی مقدسات کی آڑمیں مذموم مقاصد کے حصول کی کوششوں کے خلاف تمام محب وطن شیعہ سنی علمائے کرام اور اکابرین اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے ۔ اسدعباس نقوی نے مزیدکہاکہ وحدت کانفرنس میں شرکت کیلئے معززمہمانان گرامی کو دعوت دینے کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree