کشمیر میں ظالم نے اپنے ظلم اور مظلومین نے اپنے صبر کی نئی تاریخ رقم کی ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

27 اکتوبر 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) کشمیر میں ظالم نے اپنے ظلم اور مظلومین نے اپنے صبر کی نئی تاریخ رقم کی ہے،وادی کشمیرمیں ہمارے مظلوم کشمیری بھائی گذشتہ چوراسی دنوں سے محصور ہیں،حکومت کشمیری مظلومین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائے۔ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے27اکتوبر یوم سیاہ کشمیرکے موقع پرمیڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی تکمیل کا نامکمل ایجنڈا ہے،اور ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی حقوق کے لئے ہر محاذ پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،کشمیری مظلومین غزہ،لبنان اور یمن کے مظلومین سے درس حریت لیتے ہوئے غاصب انڈیا کیخلاف قیام کرے،انشااللہ ظالم جلد رسوا ہوگا اور کشمیری مسلمانوں کی آزادی کی یہ مقدس تحریک ضروت کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

انہوںنے مزیدکہاکہ انڈیا جنوبی ایشیا کے امن کے لئے مستقل خطرہ بن چکا ہے،پاکستان کیخلاف کسی بھی جارحیت کا پوری قوم مل کر بھرپور جواب دینگے،قانون الہی ہے کہ ظالم رسوا ہوکر رہے مظلوم کشمیری مسلمان مسلم امہ کی جانب بھی دیکھ رہے ہیں کہ کب دیگر مسلم ممالک بھی مظلومین کشمیرکی حمایت کے لئے آگے بڑھیں۔اور دنیا میں حمایت مظلومین کشمیر کی صدا ہر کونے کونے سے بلند کریں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree