وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایک روزہ دورے پر 3 فروری 20 جمادی الثانی کو ملتان پہنچیں گے، اپنے مختصر دورے کے دوران ملتان میں دو مقامات پر اجتماعات سے خطاب کریں گے، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ترجمان کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ملتان میں جشن شہزادی کونین کے دو الگ الگ اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ جامعہ شہید مطہری میں منعقدہ (مردانہ) جشن سے خصوصی خطاب کریں گے اور بعدازاں امام بارگاہ ابوالفضل العباس علمدار میں منعقدہ (زنانہ) جشن سے خطاب کریں گے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ملتان میں ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی اور ضلعی کابینہ کے اراکین اور عمائدین شہر سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔