قرآن و اہل بیتؑ کانفرنس میں شریک ماؤں ، بہنوں،بزرگوں و جوانوں کو سلام جو 33 سال گزرجانے کے باوجود شہیدحسینیؒ کے راستے کو نہیں بھولے، علامہ احمد اقبال رضوی

02 اگست 2021

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒ کی برسی میں ملک بھر سے شریک مومنین ومومنات کو سلام پیش کرتاہوں جو 33 سال گزرجانے کے باوجود شہید کے راستے کو نہیں بھولے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن نے گواہی دی ہے کہ راہ خدا میں مارے جانے والے زندہ ہیں اور اپنے رب سے رزق پاتے ہیں، شہید قائد نے پاکستان کے شیعہ سنی کو ایک لڑی میں پرویا، اس اسٹیج پر موجود شیعہ سنی علماء کی بھرپور شرکت شہید قائد کی عظیم تعلیمات کا ہی نتیجہ ہے ، دشمن نے سمجھا تھا کہ وہ شہید کو ہم سے چھین کر ان کے راستے کو مٹا دے گا لیکن جیسے جیسے وقت گذر رہا ہے شہید کی یاد میں اور نکھار آرہا ہے ، مجلس وحدت مسلمین اور اس کی قیادت خصوصاً علامہ راجہ ناصرعباس جعفری شہید قائد کے افکار کے مطابق اپنے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم شہید اور اسیر ہوتے رہیں گے لیکن شہید قائد کا یہ راستہ آگے بڑھتا رہے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree