وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےبزرگ عالم دین ،معروف خطیب اہل بیتؑ اور ایم ڈبلیوایم کے بانی رہنماعلامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ کسی عزادار کو گھبرانے کی ضرورت نہیں کہ پڑوس میں کیا ہورہاہے،ہم ہر زمانے میں میدان میں کھڑے تھے اور کھڑے ہیں، عزاداری صدیوں سے ہورہی ہے اور صدیوں تک ہوتی رہے گی، ہم لا وارث قوم نہیں ہیں بلکہ ہمارا وارث آج بھی حاضر اور ہم پر ناظر ہے ، کربلاقیامت تک کیئے یزیدیت کے منہ پر تماچے کا نام ہے ، عزاداران حسینی نظم وضبط کے ساتھ محرم الحرام کی تیاریوں کا آغاز کریں۔