NA-218،جاگیردارانہ،وڈیرانہ اور تکفیری نظام کے مقابل 17000افراد کا ایم ڈبلیوایم کے امیدوار فرمان شاہ پر اعتماد کا اظہار

19 جنوری 2016

وحدت نیوز(مٹیاری) NA-2018کے ضمنی الیکشن میں جاگیردارانہ،وڈیرانہ اور تکفیری نظام کے مقابل ہالا کے  17000افراد کا ایم ڈبلیوایم کے امیدوار فرمان شاہ پر اعتماد کا اظہار،ووٹوں کے تناسب سے ہالا میں ایم ڈبلیوایم دوسری بڑی سیاسی قوت قرار،ریاستی مشینری،دھونس ، دھاندلی اور خوف وہراس کے باوجود ایم ڈبلیوایم کا پی پی پی کے گڑھ اور مخدوموں کے قلعے ہالا میں تکفیری سعید الزمان سےشاندارسیاسی  مقابلہ،  اب تک کے حاصل کردہ غیر حتمی نتائج کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے NA218 سے امیدوار سید فرمان شاہ 17000سے زائد ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرہیں ۔ جبکہ مجلس وحدت کے امیدوار سید فرمان شاہ نے پیپلزپارٹی کے مخدوم سعید الزماں کو انکے اپنے پولنگ اسٹیشن G.N.Government High School میں بھی شکست دی ہے ۔ یعنی مخدوم اپنے گھر سے بھی شکست کھا گئے ۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار سید فرمان شاہ نے مٹیاری حلقہ NA218 کے تمام ہی شیعہ اکثریتی علاقوں سے بھرپور کامیابی حاصل کی ہے اور مومنین تکفیری امیدوارکے خلاف اس کامیابی پر ھالا ، بھٹ شاہ میں جشن منارہے ہیں ۔

واضح رہے یہ نشست مخدوم امین فہیم کی رحلت کےبعد خالی ہوئی تهی جس پر پی پی پی نے ایک تکفیری سعیدالزمان کو ٹکٹ دیاتها، جو کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور شیعوں کو غیر مسلم اور کافر قرار دیتا ہے، اہل تشیع کے خلاف آٹھ سے زائد کتابوں کا مصنف ہےاور جشن میلاد النبیﷺمنانے کو بدعت قرار دیتا ہے، یہ حلقہ لاڑکانہ کے بعد پی پی پی کا دوسرا بڑاگڑه قرار دیا جاتا ہےجہاں ایم ڈبلیوایم نے پی پی پی کی تکفیریت کا ڈٹ کے مقابلہ کیا، جبکہ مسلم لیگ فنکشنل ، جمیعت علمائے اسلام اور جاموٹ برادری نے پہلے ہی تکفیری سعید الزمان کے مقابل اپنے امیدوار دستبردار کروا لیئے تھے۔

ریاستی جبر اور فسطائیت کے سامنے قیام کرنے والے مٹیاری حلقہ کہ باوقار اور آزاد لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں  کہ جنہوں نے تمام دہمکیوں اور دباو کہ باوجود اپنا حق رائے دہی بھرپور استعمال کیا اور تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ۔ انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں کہ جب مظلوموں کو انکا حق ملے گا ۔ جب راج کرے گی خلق خدا ۔ ظالموں کے خلاف اس اہم کامیابی اور قومی اعتماد پر ہم مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے مٹیاری کے مومنین کو مایوس نہیں کیا اور دن رات انکے شانہ نشانہ رہے ۔ اس اہم عوامی اعتماد پر ہم مجلس وحدت سندھ اور مٹیاری کے ذمہ داروں کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے ناقابل تسخیر قلعہ میں تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree