مجلس وحدت مسلمین نے21 مئی بروز جمعہ ملک گیر یوم یکجہتی فلسطین منانے کااعلان کردیا

17 مئی 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین نے جمعہ کے روز ملک گیر یوم یکجہتی مظلومین فلسطین منانے کا اعلان کر دیا۔21 مئی کو ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین کے حق میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔مرکزی ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ مظلومین فلسطین کی حمایت میں گھروں سے نکلیں۔

انہوں نے کہا مزید کہا کہ ریلیوں کا مقصد فلسطین کی حمایت اور اسرائیل بربریت پر آواز بلند کرنا ہے۔ باشعور مسلمانوں نے مل کر بے حس حکمرانوں کو مردہ ضمیروں کو جھنجھوڑنا ہے ۔مسئلہ فلسطین پر عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ غفلت اور بدترین بے حسی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree