سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی استاد الذاکرین سید ریاض حسین شاہ رتووال کی قبر پہ حاضری ، اہل خانہ سے تعزیت

19 مئی 2021

وحدت نیوز (پنڈی بھٹیاں) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےاستاد الذاکرین سید ریاض حسین شاہ رتووال کی قبر پہ حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سےتعزیت کی۔

ذاکر ریاض شاہ رتووال کی دینی اورمذہبی خدمات کو صدیوں تک لوگ یاد رکھیں گے ،زیر نظر تصویر میں شبیہ روضہ مبارک بی بی فاطمہ زھراء سلام اللہ علیہا کی جو کہ ریاض شاہ کی ایک بڑی کاوش ہے ۔

انھوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام تک اس روضہ کی تعمیر و توسیع کا کام جاری رکھا اور ان کی وصیت کے مطابق ان کو  اسی روضے کے پہلو میں دفن کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree