وحدت نیوز(کوئٹہ) ہر سال دنیا کے کروڑوں مسلمان فلسطین پر صہیونی ناجائز تسلط کے خلاف اور قبلہ اول بیت القدس و سر ز مین فلسطین کی آزادی کے لئے عالمی یوم القدس مناتے ہیں۔ اسرائیل سنہ1948ء میں دنیا میں آنے والا سب سے خطر ناک کورونا وائرس ہے ۔ موجودہ حالات میں کورونا وائرس اور اسرائیل نامی کورونا وائرس دونوں انسانیت کے لئے خطرہ ہیں ۔ یوم نکبہ او ر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے ہفتہَ آزادیَ القدس مہم 15مئی سے 22مئی تک چلائی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ مقصودڈومکی نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں آل پرٹیز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر
مولانا عبدالحق ہاشمی امیر جماعت اسلامی بلوچستان، پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی وائس چیئرمین سنی سپریم کونسل بلوچستان، سینٹر میر مہیم خان بلوچ بزرگ قوم پرست رہنما ، مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن صوبائی رہنما ، مولانا رانا محمد اشفاق صوبائی امیر جماعت الدعوہ بلوچستان، آغا سہیل اکبر شیرازی صوبائی رہنما فلسطین فاونڈیشن بلوچستان اور مولانا منور حسین سولنگی رہنما فلسطین فاونڈیشن بھی موجود تھے۔
رہنماؤں نے کہا کہ عوام یوم القدس کے موقع پر جمعۃ الوداع کو گھروں کی چھتوں اور کھڑکیوں سے پاکستان اور فلسطین کے پرچم لہرا کر یوم القدس میں شامل ہوں ۔ غاصب اسرائیل کے قیام کے دن یوم نکبہ کی مناسبت سے ملک بھر میں سوشل میڈیا پر #;67;ovid1948 مہم چلائی جائے گی ۔ فلسطین پر قائم کی جانے والی ناجائز ریاست اسرائیل کے قیام کے دن کے خلاف فلسطینیوں کے حق میں یوم نکبہ اور رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القد س کی مناسبت سے 15مئی تا 22مئی تک ہفتہ َ آزادی َ القدس بعنوان ’’القدس شہداء کا راستہ‘‘ شعار کے تحت منایا جائے گا ۔
مقررین نے کہا کہ حالیہ صورتحال اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر ملک بھر میں بڑی سرگرمیاں انجام نہیں دی جا رہی ہیں تاہم فلسطین کے مظلوموں کو اس موقع پر کورونا سمیت اسرائیل کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا تاہم فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے تحت ملک بھر میں سوشل میڈیا پر بھرپور مہم چلائی جائے گی جبکہ دیگر شہروں میں بھی پریس کلانفرنسز کانعقاد کر کے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے ناپاک وجود کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا ۔ ہم پاکستان کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں سمیت سول سوساءٹی اور این جی اوز سے اپیل کرتے ہیں کہ ہفتہَ آزادیَ القدس کے دوران آن لائن تحریری و سوالاتی مقابلہ جات کئے جائیں اور ذرائع ابلاغ کے ذریعہ پاکستان بھر کے عوام تک فلسطینیوں کی مظلومیت کا پیغام پہنچایا جائے ۔
رہنماؤ ں نے مزید کہا کہ فلسطین فاونڈیشن پاکستان بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے وضع کردہ اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھے گی ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں موجود اسرائیل نواز لابی کے خلاف سخت کریک ڈاون کیا جائے اور وزیر اعظم اپنی صفوں میں گھس جانے والے اسرائیلی ایجنٹوں کا صفایا کریں ۔ہم اس موقع پر سر زمین بلوچستان کوئٹہ کے ان شہداء کو سلا م عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے قبلہ اول اور سرزمین فلسطین کی آزادی کے لئے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ان شہداء کا پاکیزہ خون رنگ لائے گا اور ان شاء اللہ عنقریب قبلہ اول بیت المقدس اور فلسطین آزاد ہوگا۔ پاکستان کے عوا م اور ان کی نمائندہ سیاسی مذہبی جماعتوں نے ہی تحریک آزادی فلسطین کی حمایت کی ہے۔ ہم اس موقع پر کشمیرکے مظلو م عوام کی جدوجہد آزادی کی بھی حما یت کرتے ہوئے عالمی برادری خصوصا امت مسلمہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہر سطح پر آزادی کشمیر کے حق میں آواز بلند کریں۔