مہدی برحق کانفرنس کے عنوان سے منعقدہ شہید قائد کی 29ویں برسی کا اجتماع ملت تشیع کی شان وشوکت کا مظہر ہوگا،ملک اقرارحسین

29 جولائی 2017

وحدت نیوز (منڈی بہاوالدین) مہدی برحق کانفرنس کے عنوان سے 6 اگست کو اسلام آباد میں منعقدہ شہید قائدعلامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی 29ویں برسی کا اجتماع ملت تشیع کی شان وشوکت کا مظہر ہوگا، موجودہ عالمی اور قومی حالات میں یہ جلسہ عام انتہائی اہمیت کا حامل ہو چکاہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین نےمنڈی بہاوالدین کے علاقہ بوسال میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ انشااللہ منڈی بہاوالدین سے ہزاروں کی تعداد میِں عاشقان شہید حسینی برسی میں شرکت کریں گے،  ناصر ملت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری  پہلے دن سے کہہ رہے تھے یہ نااہل حکمران ہیں، آج سپریم کورٹ نے ن لیگ کی نااہلیت پہ مہر تصدیق ثبت کردی، اب مذید بڑے بڑے چور اور لٹیرے قانون کی گرفت میں آئیں گے اور امید ہے کہ ملک وقوم کا لوٹا گیا ایک ایک پیسہ واپس وطن لایا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree