مہدی ؑ برحق کانفرنس دشمنان امام زمانہ عج کیلئے پیغام ہے کہ ملت تشیع پاکستان بیدار ہے، ڈاکٹر یونس حیدری

29 جولائی 2017

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری یوتھ  ڈاکٹر یونس حیدری نےمہدی ؑبرحق کانفرنس بمناسبت 29 ویں برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں  ڈھوک حسو کی جامعہ مسجد میں مومنین سے خطاب کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلہ کن گھڑی میں جب آل سعود امام زمانہ (عج) کا راستہ روکنے کی بات کرتا ہے اور ملک عزیز کا وزیراعظم نا اہل ہوچکا ہے، ملکی حالات نازک ہیں تو ملت تشیع پاکستان کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی طاقت دکھائیں، اس دورانیہ میں شہید قائد کی برسی سے استفادہ کرتے ہوئے شیعیان حیدر کرار کا یہ عظیم الشان اجتماع دشمنانِ تشیع تک نہ صرف یہ پیغام ہے کہ ملت تشیع سیاسی حوالے سے بیدار ہے بلکہ آل سعود کو بھی یہ پیغام ہے کہ ناصرانِ امام زمانہ عج ہر جگہ متحد ہیں اور ظہور امام (عج) کے منتظر ہیں ،خطاب کے بعد ڈاکٹر صاحب سے علاقے کے مومنین اور امام بارگاہ کے بانی سے ملاقات ہوئی، مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی یقین دہائی کروائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree