گلگت بلتستان کی عوام نے اپنے معدنی وسائل پر غیرآئینی قبضے کی کوششوں کو دوٹوک انداز میں مسترد کر دیا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

27 اپریل 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام نے اپنے معدنی وسائل پر غیرآئینی قبضے کی کوششوں کو دوٹوک انداز میں مسترد کر دیا ہے۔ بدقسمتی سے مسلط حکمرانوں کے غیردانشمندانہ اور غیر شفاف فیصلے پاکستان کو اندرونی تصادم کی جانب دھکیل رہے ہیں۔

ریاست کی یہ پالیسی کہ ایک جانب گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے آئینی، سیاسی اور انسانی حقوق سے محروم رکھا جائے اور دوسری جانب ان کی سرزمین کے قیمتی وسائل کو عوامی رضامندی کے بغیر ہتھیانے کی کوشش کی جائے، شدید عوامی غم و غصے کو جنم دے رہی ہے۔

یہ حقیقت تسلیم کرنی ہوگی کہ اب وہ دور گزر چکا ہے جب طاقت یا چالاکی سے عوامی حقوق کو دبا لیا جاتا تھا۔ آج کے باشعور عوام اپنے وسائل، شناخت اور حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اگر مقتدر حلقے یہ سمجھتے ہیں کہ عوام کی شرکت اور رضامندی کے بغیر صرف طاقت کے بل بوتے پر گلگت بلتستان کے معدنی وسائل پر قبضہ کر لیا جائے گا تو یہ ایک بہت بڑی بھول ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree