سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی محمود خان اچکزئی کے اپوزیشن قائدین کےاعزازمیں عشائیہ میں خصوصی شرکت

13 فروری 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان و پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر اپوزیشن قائدین کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور جنرل سیکریٹری سید ناصر شیرازی سمیت تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت مولانا فضل الرحمان،قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان، شاہد خاقان عباسی، صاحبزادہ حامد رضا ،شبلی فراز ، سردار لطیف کھوسہ، مصطفی نواز کھوکھر، جنید اکبر، عاطف خان، شہرام تراکئی، سردار شفیق ترین، اسلم غوری، عاقب اللہ خان ،اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

عشائیہ میں ملک کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے گرینڈ اتحاد پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اس پر اتفاق کیا کہ ملکی حالات اور بحرانی کیفیت اس بات کے تقاضا کرتے ہیں کے تمام جمہوریت پسند قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی ہو کر ملک اور قوم کو بحران سے نکالیں۔

اپوزیشن رہنماؤں نے مستقبل میں باہمی روابط بڑھانے اور ملک کو درپیش چیلینجز سے نمٹنے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد اور ایک نیشنل ایجنڈا ڈرافٹ کرنے کے لیے ایک سٹیرنگ کمیٹی کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔ سٹیرنگ کمیٹی کی سربراہی شاہد خاقان عباسی کریں گے اور اس میں پی ٹی آئی مرکزی سینئر رہنما  اسد قیصر، شبلی فراز، سینٹر کامران مرتضیٰ،مصطفی نواز کھوکھر، صاحبزادہ حامد رضا، ساجد ترین ، ناصر شیرازی ،تلمند خان اور اخونزادہ حسین شامل ہونگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree